نیٹ ورک کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لیے چین کی بھر پور کوشش : سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-10-21 11:00:38

چھٹی عالمی انٹرنیٹ کانفرنس بیس تاریخ کو چین کے صوبہ جے جیانگ کےکاونٹی وو جن میں منعقد ہوئی۔ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے اس کانفرنس کے نام تہنیتی پیغام بھیجا۔ پیغام میں شی جن پھنگ نے انٹرنیٹ کی ترقی کے روشن مستقبل کا جائزہ لیتے ہوئےتمام ممالک سے نیٹ ورک کے عالمی انتظام و انصرام اور نیٹ ورک کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کی اپیل کی ۔

تبصرے میں کہا گیا کہ دو ہزار اٹھارہ میں چین میں موبائل کے ذریعے ادائیگی کا حجم 277.4 ٹریلین چینی یوان تک جا پہنچا ۔ اس لحاظ سے چین دنیا میں پہلی پوزشن پر رہا ۔ جبکہ ڈیجٹل معیشت کی مالیت 30 ٹریلین چینی یوان بنی جو چین کی جی ڈی پی کا ایک تہائی حصہ بنی ۔ بلاشبہ انٹرنیٹ سے معاشی ترقی اور عوام کی زندگی میں بہتری کے ساتھ ساتھ خطرات اور چیلنجز بھی سامنے آئے ۔

چین نیٹ ورک کی سلامتی کا غیر متزلزل محافظ ہے ۔ موجودہ کانفرنس کے انعقاد سے قبل " نیٹ ورک کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کی مشترکہ کوشش " کے تصور پر مبنی دستاویز پیش کی گئی ۔ جس میں اس حوالے سے چین کے نقطہ نظر اور موقف پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔ مثال کے طور پر بتایا گیا ہے کہ نیٹ ورک کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے بارے میں چین کا موقف یہ ہے کہ نیٹ ورک کی خود مختاری کا احترام کیا جائے ۔ ہر ملک کو اپنی قومی صورتحال کے مطابق بین الاقوامی تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے قوائد و ضوابط کی تیاری کا حق حاصل ہے ۔ کسی ملک کو نیٹ ورک کی بالادستی نہیں کرنی چاہیئے ۔ انٹر نیٹ کے عالمی انتظام و انصرام کے بارے میں چین کا خیال ہے کہ عالمی نیٹ ورک کے بنیادی تنصیبات کی تعمیر کی رفتار کو تیز تر کیا جائے اور جدیدترین مواصلاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیا جائے ۔ شرکائے اجلاس نے چین کے موقف پر مثبت رد عمل کاا ظہار کیا ۔ یورپی یونین کے دفتر برائے علمی اثاثوں کے تحفظ کے مشیر گویتھر مارٹین نے اس حوالےسے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین نےانٹرنیٹ کے عالمی انتظام و انصرام کے حوالے سے جو تجاویز پیش کی ہیں ، وہ دور اندیشی پر مبنی رہنمائی کی حامل ہیں ۔ اگرچہ اس مسلے پر چین اور مغربی ممالک کے درمیان کچھ اختلافات موجود ہیں لیکن عالمی برادری میں انٹر نیٹ کے میدان میں درپیش خطرات اور مشکلات کو دور کرنے کے لیے تعاون کو مضبوط بنانا ایک نہ تبدیل ہونے والا رجحان ہے ۔


Not Found!(404)