شیانگ شان فورم نے عالمی امن کے تحفظ کے لیے "چین کے نظریات" پیش کیے ،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-10-23 19:10:06

شیانگ شان فورم نے عالمی امن کے تحفظ کے لیے "چین کے نظریات" پیش کیے ،سی آر آئی کا تبصرہ

بیجنگ میں ہونے والا نواں شیانگ شان فورم بائیس اکتوبر کو اختتام پذیر ہوا۔ دو روزہ فورم میں متعدد ممالک کے سیاستدانوں اور تھنک ٹینکس نے بڑے ممالک کے تعلقات، بین الاقوامی قواعدوضوابط ،ایشیا پیسیفک علاقے میں سکیورٹی رسک مینجمنٹ سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

شیانگ شان فورم دو ہزار چھ میں قائم کیا گیا تھا۔ اس وقت یہ ایشیا پیسیفک میں سکیورٹی اور دفاع کے حوالے سے مختلف ممالک کے مابین مشاورت کا ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ اس وقت دنیا کو بڑی تبدیلیوں اور چیلنجز کا سامنا ہے ۔ ایک بڑے ذمہ دار ملک کی حیثیت سے چین ہمیشہ مضبوطی سے عالمی امن و استحکام کا تحفظ کرتا رہا ہے۔ صدر شی جن پھنگ نے اپنے تہنیتی پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ چین بات چیت سے تعاون کو فروغ دینے، تعاون کے ذریعے امن کا تحفظ کرنے اور امن سے ترقی کو فروغ دینے پر عمل پیرا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، شی جن پھنگ نے سلامتی کی پیچیدہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ تجاویز پیش کیں اور ایشیا پیسیفک نیز عالمی امن و استحکام کے لیے چین کے نظریات پیش کیے ہیں۔

اس حوالے سے اس فورم میں شریک اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل Atul Khare نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے امن کے تحفظ کے پروجکٹوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔ چین نے عالمی برادری کے استحکام کے لئے اہم کردار ادا کیا۔شیانگ شان فورم نے علاقائی و عالمی امن کے تحفظ کے لئے چین کی کوششوں کی علامت کی۔


404 Not Found

404 Not Found


nginx