چین کے کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-10-24 19:50:32

چین کے کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

عالمی بینک کی طرف سے جاری کردہ 2020 عالمی کاروبار کے ماحول کی رپورٹ میں چین اکتیسویں نمبر پر ہے۔ چین کی اس کامیابی کا تعلق متعدد برسوں میں چین کے کاروباری ماحول کی بہتری کے لئے کی جانے والی مسلسل کوششوں سے ہے۔ یہ چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کے فروغ کی نمایاں پیش رفت کی علامت ہے۔

حالیہ برسوں میں چینی حکومت نے ٹیکس میں کمی ، اقتصادی نظام اور خدمات کی اصلاحات سمیت دیگر اقدامات سے کاروبار کے ماحول کو حقیقی طور پر بہتر بنایا ہے۔ حال ہی میں چین کی ریاستی کونسل نے کاروبار کے ماحول کی بہتری کے حوالے قواعد و ضوابط جاری کئے ہیں۔ ان قواعد ضوابط کی مددسے چین میں منصفانہ مقابلے کی حوصلہ افزائی، مارکیٹ اور معیشت کی قوت میں اضافے کے لئے مدد ملے گی۔


Not Found!(404)