ایک ہی سمت میں چلتے ہوئے معاہدہ طے کرنے کی طرف آگے بڑھیں : سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-10-27 15:36:01

چین اور امریکہ کے تجارتی مذاکرات میں شریک چیف نمائندگان کے درمیان پچیس اکتوبر کو ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ۔ فریقین نے ناصرف اپنے اپنے مرکزی تحفظات کے مناسب حل پر اتفاق کیا اور تحریری دستاویزات کے متعدد حصوں کے لیے تکنیکی مشاورت کی بنیادی تکمیل کا تعین کیا بلکہ کچھ ٹھوس اقدامات پر بھی اتفاق کیا ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فریقین تکنیکی مسائل کو دور کرتے ہوئے مشترکہ ھدف کی تکمیل کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں جس سے مرحلہ وار معاہدوں پر دستخط کی بنیاد رکھی گئی ہے ۔
تبصرے میں کہا گیا ہے کہ سمجھوتہ طے پانے کا مرکز ی نکتہ مساوات اور باہمی احترام کی بنیاد پر ایک دوسرے کے بنیادی تحفظات کا خیال رکھنا ہے ۔ چین زرعی پیداوار کی خریداری اور درد کش دوا فنٹینیئل پر کنٹرول کے سلسلے میں امریکہ کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے حقیقی اقدامات کر رہا ہے ۔ دوسری طرف چین کے تین اہم ترین مسائل یہ ہیں کہ تمام اضافی ٹیرف ختم کیے جائیں ۔ تجارتی خریداری کا ڈیٹا حقائق کی بنیاد پر مرتب کیا جائے اور تحریری دستاویزات متوازن ہوں۔
تبصرے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ باہمی احترام کی بنیاد پر اختلافات پر قابو پایا جائے اور باہمی مفادات کی بنیاد پر تعاون کو توسیع دی جائے ۔ چین اور امریکہ مزید کوشش کریں تب ہی یہ ممکن ہو گا کہ ایک ایسا اقتصادی و تجارتی معاہدہ طے پا سکے جو خود فریقین نیز پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ہو ۔


Not Found!(404)