مشرقِ وسطی میں انسداد دہشت گردی کے لیے دوہرے معیار کو ترک کرنا ہو گا ، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-10-29 15:58:20

حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے خود کشی کرنے کا اعلان کیا ۔تاہم روس سمیت دیگر ممالک کے سرکاری عہدہداروں نے امریکہ کے اس اعلان پر شک کا اظہار کیا ہے۔سی آر آئی نے انتیس اکتوبر کو اس حوالے سے ایک تبصرے میں کہا کہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت حقیقت ہے یا نہیں اس سے قطع نظر ، اس وقت بین الاقوامی انسداد دہشت گرد ی کی صورتحال بدستور پیچیدہ ہے جس میں ایک سنگین چیلنج مغربی ممالک کی جانب سے اپنایا گیا دوہرا معیار ہے۔ بعض مغربی ممالک نے انسداد دہشت گردی کو اسٹریٹیجک آلے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے انسداد دہشت گرد ی کے عالمی تعاون میں رکاوٹ کھڑی کی ۔شام ہی کی مثال لیں تو بعض مغربی ممالک نے شام کی قانونی حکومت کو برطرف کرنے کے لیے ان کے مخالفین کو فنڈ ز یا اسلحہ فراہم کیا اور انتہاپسند تنظیموں نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی قوت کو تیزی سے بڑھایا ۔

دہشت گردی عالمی برادری کو درپیش مشترکہ چیلنج ہے اور کوئی بھی ملک اس سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔عالمی برادری کو دوہرا معیار ترک کر تے ہوئے دہشت گردی کے خلاف ہر طرف سے دباؤ کوبڑھانا چاہیئے تاکہ دہشت گردی کے امکانات کو کم کیا جا سکے ۔


Not Found!(404)