فائیو جی کے کمرشل استعمال سے چین کی اقتصادی ترقی کےطریقہ کار میں بہتری کے عمل کو تیز بنایا جائے گا،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-10-31 17:34:57

چین نے اکتیس اکتوبر کو فائیو جی کے کمرشل استعمال کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا۔اس سے نا صرف چینی معاشی و معاشرتی ترقی میں بڑی تبدیلیاں آئیں گی بلکہ دنیا کی اقتصادی ترقی میں بھی بھرپورجان ڈالی جائے گی۔ اس حوالے سے سی آر آئی نے اپنے تبصرے میں کہا کہ فائیو جی کے کمرشل استعمال سے چین کے اقتصادی ترقیاتی طریقہ کار میں تبدیلی اور بہتری کے عمل کو تیز بنایا جائے گا۔

تبصرے میں کہا گیا ہے کہ فائیو جی کے شعبے میں چین کی برتری نمایاں ہے۔گزشتہ سال کے اواخر تک فائیو جی سےمتعلق پیٹنٹ کی درخواستوں کی تعداد کے لحاظ سے چین دنیا میں پہلے نمبر پر رہا۔

تبصرے میں کہا گیا ہے کہ فائیو جی کے کمرشل استعمال سے چین کی انفارمیشن صنعت میں نئی ترقی ہوگی اور اصراف کو بڑھایا جائے گا۔اندازے کے مطابق دو ہزار بیس سے دو ہزار پچیس تک چین میں فائیو جی کمرشل استعمال سے پیدا ہونے والی اصراف کی مالیت اسی کھرب یوان سے زائد ہوگی ، جب کہ ڈیجیٹل معیشت میں ایک سو باون کھرب یوان کا اضافہ ہوگا۔

فائیو جی ٹیکنالوجی انسانی معاشرے کے لیے فوائد لائے گی۔چین ہمیشہ سے زور دیتا ہے کہ چین دوسرے ممالک کے ساتھ فائیو جی سمیت جدید ترین سائنس و ٹیکنالوجی کے نتائج میں اشتراک کرنا چاہتا ہے تاکہ اقتصادی ترقی کے طریقہ کار میں تبدیلی لائی جائے اور کلیدی مسابقتی قوت تشکیل دی جا سکے ۔ یہ ایک بڑے ملک کی حیثیت سے چین کے ذمہ دارانہ رویے کا مظہر بھی ہے۔


Not Found!(404)