چین ہمیشہ سے کھلے پن پر مبنی عالمی معیشت کو فروغ دیتا آیا ہے،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-10-31 17:40:04

چین کی وزارت تجارت نے حال ہی میں دو ہزار انیس کے لیے چین کے کھلے پن اور ترقی کی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق سن انیس سو اٹھہتر سے چین کی سامان کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور دوسرے ممالک کے لیے براہ راست سرمایہ کاری کے حوالے سے چین دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی کونسل برائے تجارت و ترقی کی جاری کردہ رپورٹ سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ دو ہزار انیس کی پہلی ششماہی میں چین دنیا میں غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے والا دوسرا بڑا ملک رہا۔سی آر آئی نے اکتیس اکتوبر کو اس حوالے سے ایک تبصرے میں نشاندہی کی کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کھلے پن کو فروغ دینے والے ملک کی حیثیت سے چین نے ناصرف خود ترقی کی ہے بلکہ دنیا کے لیے بھی ترقی کا بڑا موقع فراہم کیا ہے۔

تبصرے میں کہا گیا ہے کہ تجارتی تحفظ پسندی اور یک طرفہ پسندی کے پیش نظر چین نے اپنے تجربات اور ثمرات سے دنیا کو بتایا ہے کہ عالمگیریت کے رجحان کو روکا نہیں کیا جا سکتا ہے اور صرف کھلے پن سے ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔ چین ہمیشہ سے کھلے پن پر مبنی عالمی معیشت کو فروغ دینے والا ملک رہا ہے ۔


Not Found!(404)