نظام کے طریقہ کار کو عام کرنے سے چین کے طرزِ حکمرانی میں اعتماد اور بہتری آرہی ہے،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-11-01 17:16:40

اکتیس اکتوبر کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کا چوتھا کل رکنی اجلاس بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا۔اجلاس میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام کو برقرار رکھنے اور بہتر بنانے،حکمرانی کے نظام کو فروغ دینے اور حکمرانی کی صلاحیت کو جدید بنانے سے متعلق دیگر اہم امور پر فیصلوں کی منظوری دی گئی۔سی آر آئی نے یکم نومبر کو اپنے ایک تبصرے میں کہا کہ اس فیصلے سے یہ مراد ہے کہ چین نے اصلاحات کو مکمل طور پر آگے بڑھانے کے سمت پر ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔

اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے میں عوامی زندگی پر بے حد توجہ مرکوز کی گئی ہے جو اس بات کا اظہار ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی ہمیشہ سے عوامی حقوق و مفادات کو یقینی بنانے کو اپنا بنیادی مقصد اور ہدف بناتی ہے۔

دنیا کی تاریخ میں تجربات سےیہ ثابت ہوا ہے کہ کسی دوسرے ملک کے سیاسی نظام کی نقل کرنے میں ناکامی ہو گی ، صرف اپنی ملکی صورتحال اور ماحول کے مطابق نشو نما پانے والا نظام سب سے موثر اور قابل اعتبار ہوگا۔

گزشتہ ستر برسوں میں چین نے اپنے ملک کی صورتحال اور ترقیاتی معیار سے ہم آہنگ چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام اور حکمرانی کے نظام کو قائم کیا ہے جس نے نا صرف چین کی ترقی کو فروغ دیا ہے بلکہ عالمی برادری کو عقل و دانش کا ایک قیمتی تحفہ دیا ہے۔چینی خصوصیات کاحامل طرزِ حکمرانی ناصرف ترقی کے مزید معجزے دکھانے میں مددگار ہوگا بلکہ دنیا کے لیے بھی ترقی کے مزید مواقع فراہم کرے گا۔


Not Found!(404)