چین کی درآمدی ایکسپو سے ترقی پزیر ممالک کو معاشی عالمگیریت کے فوائد سمیٹنے میں مدد ملے گی: سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-11-06 19:21:15

چین کی درآمدی ایکسپو سے ترقی پزیر ممالک کو معاشی عالمگیریت کے فوائد سمیٹنے میں مدد ملے گی: سی آر آئی کا تبصرہ

چین کے شہر شنگھائی میں منعقدہ دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو میں شریک مختلف ممالک نے اپنے ملک کی بہترین مصنوعات کی نمائش کی ہے ۔ اس سے ان کی چین کی منڈی میں داخلے کی مضبوط خواہش کا اظہار کیا گیا ہے ۔ درآمدی ایکسپو چین کی جانب سے پیش کردہ پوری دنیا سے اشیا کی خریداری کے ایک پلیٹ فارم کی حیثیت سے تمام ممالک کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ چین دوسرے ممالک کو اپنے ساتھ ملاکر مشترکہ ترقی کرنا چاہتا ہے ۔ خاص طور پر کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے چین کی درآمدی ایکسپو نے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ مقابلے کا مساوی موقع فراہم کیا ہے ۔

صارفین کے لحاظ سے چین کی منڈی دنیا میں سب سے بڑی ہے ۔ پچھلے سال چین کی پہلی بین الاقوامی درآمدی ایکسپو میں بڑی تعداد میں شریک غیر ملکی کمپنیوں نے چین کی منڈی سے فائدہ اٹھایا اور بہت منافع حاصل کیا ۔ یہ کمپنیاں رواں سال مزید مصنوعات لائی ہیں اور ان کا مقصد چین کی منڈی میں داخل ہونا ہے ۔

جیسا کہ اقوام متحدہ کی تجارتی اور ترقیاتی کانفرنس کے سیکرٹری جنرل مکیسہ کتوی کا کہنا تھا کہ تجارتی تحفظ پسندی میں اضافے کے پیش نظر چین میں بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کا انعقادانتہائی اہمیت رکھتا ہے خا ص طور پر ترقی پزیر ممالک کے لیے اس سے دوستی اور اتحاد کا اظہار کیا گیا ہے ۔ جبکہ عالمی تجارتی تنظِیم کے ترجمان کیتھ راک ویل نے کہا کہ درآمدی ایکسپو نے سب سے کم ترقی یافتہ ممالک کو عالمی تجارتی نظام میں شامل ہونے کا موقع فراہم کیا ہے کیونکہ چین جانتا ہے کہ عالمی تجارتی نظام میں شمولیت خوشحال اور پرامن ترقی کیلئےلازم راستہ ہے ۔


Not Found!(404)