چین اور فرانس کے درمیان تعاون کو آگےبڑھانے کی سمت کی نشاندہی : سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-11-06 19:52:14

چین اور فرانس کے درمیان تعاون کو آگےبڑھانے کی سمت کی نشاندہی : سی آر آئی کا تبصرہ

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چھ تاریخ کو بیجنگ میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر شی جن پھنگ نے خیال ظاہر کیا کہ چین چاہتا ہے کہ فرانس کے ساتھ مل کر دنیا ، مستقبل اور عوام کے مفاد کو مد نظر رکتھے ہوئے چین فرانس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کے فروغ کے لیے کوشش کرے ۔ اس سے چین فرانس تعلقات کے فروغ کی سمت کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ دونوں ممالک کے تعاون اور عوام کے درمیان تبادلوں کے لیے نیا موقع فراہم کیا گیا ہے ۔

اس دورے کے دوران فریقین نے " چین فرانس تعلقات کا عملی منصوبہ جاری کیا جس میں باہمی سیاسی اعتماد کے تحفظ اور اس میں اضافے پر توجہ دیتے ہوئے بڑے بڑے منصوبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے اور ایک دوسرے کے لیے منڈی کھولنے ، دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو یورپی یونین اور یورپ -ایشیا کے انٹرکنیکشن سے مربوط کرنے اور ثقافت و تمدن کے شعبے میں تبادلے میں اضافے سمیت چھ نکاتی اہداف رکھے گئے ہیں ۔ اس سے دونون ممالک کے درمیان تعاون کے حقیقی ثمرات حاصل ہوں گے ۔

چینی لوگوں کا کہنا ہے کہ " خوشحالی جدوجہد کا نتیجہ ہے " موجودہ پیچیدہ عالمی صورتحال کے پیش نظر چین اور فرانس کو دو بڑے ممالک کی حیثیت سے اختلافات کو مناسب طور پر حل کر کے تعاون کو مضبوط بنانا چاہیئے


Not Found!(404)