"ڈبل الیون " میں بڑا تجارتی حجم چین کی اقتصادی ترقی کی قوت کو ظاہر کرتا ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-11-12 17:15:00

"ڈبل الیون " میں بڑا تجارتی حجم چین کی اقتصادی ترقی کی قوت کو ظاہر کرتا ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

چین کی دوسری درآمدی ایکسپو کے اختتام کے فوری بعد ہی "ڈبل الیون" شاپنگ فیسٹیول منعقد ہوا۔گیارہ نومبر کے روز اس فیسٹیول کے دوران محض ایک روز میں چین کے ای کاروباری اداروں "ٹی مال" اور "جے ڈی" کا تجارتی حجم بالترتیب دو کھرب اڑسٹھ ارب چالیس کروڑ اور دو کھرب چار ارب چالیس کروڑ یوان تک پہنچ گیا۔جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں بالترتیب پچیس اعشاریہ سات فیصد اور ستائیس اعشاریہ نو فیصد کا اضافہ ہوا۔

چینی معیشت جسے متعدد بیرونی غیر یقینی عناصر کا سامنا ہے، اپنی مضبوط اندرونی صارف مارکٹ کی وجہ سے غیر متزلزل ترقی کر رہی ہے۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ چین کی معیشت مضبوط ہے اور چینی معیشت میں ترقی کرنے اور خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہیں۔

رواں سال کے" گیارہ گیار" تہوار کے اعداد وشمار یہ ظاہر کرتے ہیں چین میں صارفین کا معیار تیزی سے بلند ہورہا ہے۔اس تہوار کے دروان بہت سی نئی مصنوعات ٹی مال اور جی ڈی کے پلیٹ فارم پر پہلی دفعہ جاری کی گئی ہیں۔نئی مصنوعات کا اجراء یہ ظاہر کرتا ہے کہ چینی کاروباری ادارے ایجادات کے شعبے میں بھی مسلسل سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بیرونی مصنوعات بھی چین کے صارفین میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔بہت سے غیرملکی کاروباری ادارے چین کی مارکیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ چین کا بیرونی تجارتی رابطہ کاٹنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے۔


404 Not Found

404 Not Found


nginx