چین کے اندرونی معاملات میں کی جانے والی بے پناہ مداخلت ناکام ہوگی، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-11-20 19:14:33

انیس نومبر کو امریکی سینیٹ نے نام نہاد " ہانگ کانگ کے انسانی حقوق اور جمہوریت کے حوالے سے بل ۲۰۱۹" کی منظوری دی۔ اس بل میں سچ اور جھوٹ کو الجھایا گیا، سیاہ اور سفید کو مدغم کیا گیا اور دوہرے معیار کا کھیل کھیلا گیا، ہانگ کانگ میں شر پسند عناصر کی کھلی حمایت کی گئی اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی گئی ہے۔یہ بل عالمی قوانین اور عالمی تعلقات کے بنیادی اصول اور ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے، یہ بل ہانگ کانگ کےمختلف حلقوں کی رائے عامہ کو نظر انداز کرنے والے کاغذ کا ایک بے کار اور فضول ٹکڑا ہے۔

امریکہ کی جانب سے مذکورہ بل ہانگ کانگ کے معاملے اور چین کے اندرونی معاملات میں سخت مداخلت کرتا ہے۔ یہ بالادستی اور اقتدار کی سیاست کا عمل ہے ، جو انصاف کی خلاف ورزی اور غیر مقبول بھی ہے۔

امریکہ میں جو لوگ ہانگ کانگ کی رائے عامہ کو نظر انداز کرتے ہوئے ہانگ کانگ سے متعلق بل کو آگے بڑھانے پر اصرار کر رہے ہیں ، ان کی مذمت کی جائے گی اور ہانگ کانگ کے 7.5 ملین شہریوں سمیت تمام چینی ان کی مذمت کریں گے۔

ہانگ کانگ کا معاملہ کلی طور پر چین کا اندرونی معاملہ ہے۔ جس سے عوامی جمہوریہ چین کے آئین اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے بنیادی قانون کے مطابق نمٹا جانا چاہیے،کسی بھی بیرونی قوت کو اس میں مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔ امریکہ کےلوگوں کو اصل صورتحال کو سمجھ کر قانون اور عوام کے رائے کا احترام کرنا چاہیئے۔


Not Found!(404)