دوہرا معیار اپنانے کےنقصانات خود امریکہ کو بھگتنے پڑیں گے،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-11-21 19:12:22

امریکی سینٹ نے حال ہی میں ہانگ کانگ میں انسانی حقوق اور جمہوریت ایکٹ کی منظوری دی ۔ اس حوالے سے اکیس نومبر کوسی آر آئی نے ایک تبصرہ شائع کیا جس میں کہا گیا کہ امریکہ کی یہ بالادستی ناکام ہوگی ۔اگر ہانگ کانگ جیسی پرتشدد کارروائیاں امریکہ میں رونما ہوں ، تو امریکی پولیس سخت اقدامات اختیار کرے گی ۔

لیکن ایک ہی نوعیت کےواقعات جب مختلف جگہوں پر رونما ہوتے ہیں ، تو امریکہ کے بعض افراد کے بالکل مختلف رویے سامنے آتے ہیں جو اس بات کو عیاں کرتے ہیں کہ وہ جمہوریت کی روح ،آزادی اور قانون کی عملداری کا احترام کرنے کی بجائے ان تصورات کو صرف اور صرف دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے آلے کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔ان کا عمل جمہوریت کی توہین،انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور قانونی نظام کی پامالی کے سوا اور کچھ نہیں ۔دوہرے معیار کی یہ چال نا صرف کچھ امریکی شخصیات کے درپردہ سیاسی مقاصد کے لیے بے فائدہ ثابت ہو گی بلکہ امریکہ کی ساکھ کو بھی تباہ کرے گی ۔


Not Found!(404)