منفی فہرست کا نظام جتنا مکمل ہے ، چینی مارکیٹ اتنی ہی متحرک ہے۔سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-11-22 19:17:25

چینی حکومت نے بائیس تاریخ کو "مارکیٹ تک رسائی کی نئی فہرست ۲۰۱۹" جاری کردی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین میں مارکیٹ تک رسائی کی منفی فہرست کا نظام مسلسل مکمل اور بہتر ہورہا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس سے مارکیٹ کی قوت محرکہ کی حوصلہ افزائی ہو گی اور چینی مارکیٹ کی کشش میں اضافہ ہو گا۔

مارکیٹ تک رسائی کی منفی فہرست کے نظام کی تکمیل سےغیر ملکی کاروباری اداروں کو چینی مارکیٹ میں مزید مواقع ملیں گے۔جس سے ان کےچین میں سرمایہ کاری کے مواقع پر اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ رواں سال غیر ملکی سرمایہ کاری کے قانون کی منظوری دی گئی ہے، شن زنگ میں آزمائشی زون قائم کیا گیا ہے، شنگھائی فری ٹریڈ زون کے لنگنگ نیو ایریا اور دیگر چھ آزاد تجارتی زون قائم کیے گئے ہیں ، اس وقت مارکیٹ تک رسائی کی منفی فہرست کا نظام بھی مسلسل مکمل اور بہتر ہورہا ہے۔ چین عالمی اعلی معیار کے مطابق اقتصادی ضوابط سے ہم آہنگ بنیادی نظام کے ڈھانچے اور انتظامی نظام کی تشکیل کے لیے کوشش کررہا ہے۔ چین اصلاحات کو مسلسل فروغ دے رہا ہے، کھلے پن کو مسلسل وسعت دے رہاہے ،مارکیٹ تک رسائی کے لیے رکاوٹوں کو مسلسل کم کر رہا ہے، تجارتی ماحول کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے، مارکیٹ کی صلاحیت کو مسلسل بلند کر رہا ہے۔ چین اعلی معیاری اقتصادی ترقی کے لیے مزید قوت محرکہ کا باعث بن رہاہے اور دنیا کی معیشت کے لیے مزید قوت محرکہ فراہم کررہاہے۔


Not Found!(404)