تشدد کی روک تھام ہانگ کانگ کے شہریوں کا فوری مطالبہ : سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-11-26 19:09:47

امریکی کانگریس نے حال ہی میں نام نہاد " دو ہزار انیس ہانگ کانگ کے انسانی حقوق اور جمہوریت سے متعلق ایکٹ " کی منظوری دی ۔ امریکہ نے اس اقدام کے ذریعے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اور شر پسند عناصر کی کھلم کھلا حمایت کی ۔ چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے ۔ اس وقت ہانگ کانگ کا مسلہ " انسانی حقوق " اور " جمہوریت " کانہیں بلکہ تشدد کی روک تھام ، نظم کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کاہے ۔

تشدد عالمی برادری کا مشترکہ دشمن ہے اور تشدد روکنے پر پوری عالمی برادری متفق ہے ۔ چاہے امریکہ کی "وال اسٹریٹ پر قبضہ" مہم ہو یا لندن اور برطانیہ کے دیگر مقامات میں پھیلنے والےبڑے فسادات ہوں ، دونوں ممالک کی حکومتوں نے پولیس کو متحرک کر کے سخت اقدامات اختیار کئے ۔ حال ہی میں اسپین اور چلی کی حکومتوں نے پرتشدد عناصر کو گرفتار کیا اور ان پرتشدد کارروائیوں کےخلاف سخت کاروائی کی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تشدد کو روکنا دنیا کا بنیادی اصول ہے۔

حقائق آنے کے بعد اب ہانگ کانگ کے زیادہ سے زیادہ شہری جاننے لگے ہیں کہ تشدد کا مقابلہ کرناچاہیئے ۔ امریکہ کو پرتشدد کارروائیوں کی حمایت بند کرنی چاہیئے ۔ اگر امریکہ حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے اسی راستے پر آگے بڑھتا ہے تو چین یقیناً مزید مضبوط اقدامات اختیار کرے گا ۔


404 Not Found

404 Not Found


nginx/1.26.1