ہانگ کانگ سے متعلق امریکی بل ناکامی سے دوچار ہو گا ، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-12-04 19:09:03

ہانگ کانگ سے متعلق امریکی بل ناکامی سے دوچار ہو گا ، سی آر آئی کا تبصرہ

حال ہی میں چین کی سخت مخالفت کے باوجود ، امریکہ نے نام نہاد "ہانگ کانگ انسانی حقوق اور جمہوریت بل" کو قانونی شکل دی۔ امریکہ کے اس اقدام سے ہانگ کانگ کی خوشحالی و استحکام اور خود امریکہ اور عالمی برادری کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔ چینی حکومت اور عوام کا قومی خودمختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے پختہ عزم ہے ۔ ہانگ کانگ میں فسادات پھیلانے اور چین کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی امریکی سازش کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکے گی۔

مزید یہ کہ امریکی سازش کے نتیجے میں ہانگ کانگ میں" تشدد کے طوفان" کے اثرات دوسرے ممالک تک پھیل چکے ہیں۔ ان ملکوں میں کچھ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اپنے ملک کو دوسرے ہانگ کانگ میں تبدیل کیا جائے۔امریکی اقدام دنیا بھر کے عوام کے لیے ایک " خطرے کی گھنٹی ہے" کہ اگر تشدد کو "علیحدگی پسندی" "انتہا پسندی" "دہشت گردی" کے ساتھ جوڑ دیا گیا تو یہ پوری دنیا میں ایک وائرس کی طرح پھیل جائے گا جس سے مزید ممالک کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لہذا ،تشدد کی کھلم کھلا حمایت کرنے والا مذکورہ امریکی بل پرامن ترقی کے دھارے اور لوگوں کی امنگوں کے برعکس ہے، جو ضرور ناکام ہوگی۔


Not Found!(404)