سنکیانگ کے امور سے فائدہ اٹھا کر چین کی ترقی کو روکنے کی امریکی سازش ناکام ہوگی،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-12-05 17:29:59

سنکیانگ کے امور سے فائدہ اٹھا کر چین کی ترقی کو روکنے کی امریکی سازش ناکام ہوگی،سی آر آئی کا تبصرہ

امریکی ایوان نمائندگان نے حال ہی میں نام نہاد "ویغور انسانی حقوق پالیسی بل 2019" کی منظوری دی ، جس سے چین کے اندرونی معاملات میں ایک کھلی مداخلت کی گئی ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد سنکیانگ کی خوشحالی اور استحکام اور چینی قوم کی نشاط ثانیہ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔یوں سنکیانگ کے امور سے فائدہ اٹھا کر چین کی ترقی کو روکنے کی امریکی سازش ایک بار پھر بے نقاب ہوئی ہے ، جو یقیناً ناکام ہوگی۔

سنکیانگ کے امور پر امریکی اقدام بین الاقوامی رائے عامہ کے خلاف ہے اور غیر مقبول ہے۔ در حقیقت ، سنکیانگ میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے چینی حکومت کے اقدامات نے اس عالمی مسئلے کو حل کرنے کے لئے ایک نئی راہ فراہم کی ہے جسے عالمی برادری نے بے حد سراہا ہے۔ رواں سال اکتوبر میں ، امریکہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایک مشاورتی اجلاس میں کچھ اتحادیوں کے ساتھ سنکیانگ کے امور کی آڑ میں چین پر الزام تراشی کی کوشش کی تھی ، لیکن مسلم ممالک کی اکثریت نے سختی سے اس کی مخالفت کی ۔ درجنوں مسلم ممالک سمیت 60 سے زائد ممالک نے سنکیانگ میں انسانی حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں چین کی نمایاں پیشرفت کو بھرپور سراہا۔ امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے سنکیانگ سے متعلق نام نہاد "بل" کی منظوری نہ صرف سنکیانگ میں دہشت گردی کے خاتمے کے تناظر میں ٹھوس نتائج کی "نفی" ہے ، بلکہ انسداد دہشت گردی کے بین الاقوامی تعاون کے لیے بھی بڑی رکاوٹ ہے۔


Not Found!(404)