چین کی جانب سے با سہولت تجارت کے معیار میں بہتری کا عمل جاری ،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-12-12 10:25:32

چین کی جانب سے با سہولت تجارت کے معیار میں بہتری کا عمل جاری ،سی آر آئی کا تبصرہ

گیارہ تاریخ کو چین کے ایک تحقیقی ادارے نے "چین میں با سہولت تجارت کی سالانہ رپورٹ (2020)" جاری کی جس سے پتہ چلتا ہے کہ 2019 میں چین میں با سہولت تجارتی انڈیکس کا مجموعی اسکور 76.93 رہا، جس میں 2017 کے مقابلے میں 5.31 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ عالمی تجارت میں سست روی کے پس منظر میں چین کی تجارتی سہولیات کے معیار میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو نہ صرف چین کی بیرونی تجارت کی مضبوطی کو فروغ دیتا ہے بلکہ کھلی دنیا کی معیشت میں بھی قوت محرکہ فراہم کرتا ہے۔چین کی جانب سے تجارتی سہولیات میں مسلسل بہتری غیر ملکی تجارتی کمپنیوں کے اخراجات میں کمی اور منافع میں اضافے کے لیے مددگار ثابت ہوئی ہے اور اس سے چین کی بیرونی تجارت کو مزید مستحکم اور بہتر بنایا گیا ہے ، ساتھ ساتھ عالمی تجارت اور عالمی اقتصادی شرح نمو کی ترقی کے لئے نئے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔یکطرفہ پسندی اور تجارتی تحفظ پسندی کے بڑھتے اثرات کے تناظر میں ، چین کی تجارتی سہولیات میں مسلسل بہتری سے کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور عالمی معیشت کے کھلے پن اور مشترکہ ترقی کے عمل کو فروغ ملے گا۔

اس وقت کاروباری ماحول اگرچہ بہتر ہے لیکن " بہترین" کے حصول کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ چین مصنوعات کی درآمد اور برآمد کے لیے" پیپر لیس انتظامی نظام" قائم کر رہا ہے اور بندرگاہ اور ٹرمینل چارجز میں مزید کمی لائے گا۔مذکورہ اقدامات چین کی بیرونی تجارت کی اعلی معیار کی ترقی اور عالمی معیشت کو آگے بڑھانے کے لیے نہایت سود مند ثابت ہوں گے۔


Not Found!(404)