چینی معیشت چیلنجز پر قابو پانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-12-13 17:16:21

چین کا مرکزی اقتصادی ورکنگ اجلاس دس سے بارہ دسمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوا۔مرکزی اقتصادی ورکنگ اجلاس چین کا اعلی ترین سالانہ اقتصادی اجلاس ہے جسے نئے سال میں میکرو اقتصادی پالیسی کے رجحانات کے لیے سب سے مستند باد نما کی حیثیت حاصل ہے ۔

چینی معیشت کے بارے میں دیکھا جائے تو ایک طرف چینی معیشت کے لیے اندرونی و بیرونی ماحول پیچیدہ ہےتو دوسری طرف چین کے معاشی استحکام اور طویل مدتی بہتری کا رحجان تبدیل نہیں ہوا ہے۔جیسا کہ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مضبوط قیادت اور چینی خصوصیات کا حامل سوشلسٹ نظام ہی ہماری نمایاں خوبیاں ہیں۔اصلاحات و کھلے پن پر عمل درآمد سےہمارے پاس مضبوط مادی و تکنیکی بنیاد بن چکی ہے۔ ہم وسیع منڈی ، داخلی ضروریات ،انسانی وسائل اور قابل افراد کے وسائل سے بھی مالا مال ہیں ۔اعتماد کے ساتھ ،متحد ہو کر ہم مختلف قسم کے چیلنجز پر قابو پائیں گے۔

اگلے سال کے اہداف کی تکمیل کے لیے مستحکم میکرو پالیسی اور لچکدار مائیکرو پالیسی کو سماجی پالیسی سے مربوط بنایا جانا چاہیئے۔سپلائی سائیڈ کی ساختی اصلاحات کو فروغ دیا جائے گا، اقتصادی ترقی کو معیار اور تعداد ، دونوں پہلوؤں سے بہتر بنایا جائے گا اور اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی مکمل تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس اجلاس میں کھلے پن کو مزید وسیع پیمانے اور مزید گہرائی تک فروغ دینے پر زور دیا گیا ہے۔یہ چین کی جانب سے کھلے پن کو وسعت دینے اور مختلف ممالک کے ساتھ مشترکہ مفادات کی تکمیل کے لیے واضح پیغام ہے جو کہ کساد بازاری سے دوچار عالمی معیشت کے لیے مضبوط قوت ہے۔


Not Found!(404)