چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ مکاو کی مادر وطن کی آغوش میں واپسی کی بیسویں سالگرہ کی تقریب اور مکاو خصوصی انتظامی علاقے کی پانچویں حکومت کی تقریب حلف بر داری میں شرکت کے لیے اٹھارہ تاریخ کو مکاو پہنچ گئے ہیں ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی حکو مت مکاو کی خوشحالی اور اس کے استحکام کو انتہائی اہمیت دیتی ہے ۔
گزشتہ بیس برسوں میں مکاو نے ایک ملک دو نظام کی پالیسی کو درست سمجھتے ہوئے آئین اور بنیادی قانون کے مطابق کام کیا ۔ اس کے نتیجے میں مکاو کی معیشت نے تیز رفتار ترقی کی، عوام کا معیار زندگی بہتر ہوا اور معاشرہ مستحکم رہا ۔ مکاواپنی تاریخ کے سب سے بہترین دور سے گزر رہا ہے ۔ اس سے دنیا کو مکاو کے خصوصیات کی حامل " ایک ملک دو نظام " کی پالیسی پر کامیاب عمل درآمد دکھایا گیا ہے ۔
دوسری طرف مکاو نے گزشتہ بیس برسوں میں چین کے علاقے کی حیثیت سے ایک سو سے زائد بین الاقوامی تنظیموں میں شمولیت اور چھ سو سے زیادہ عالمی کنوینشز میں شرکت کی ہے۔ اس کے علاوہ مکاو نے دوسرے ممالک کے ساتھ معیشت ، تجارت اور مالیات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کیا ۔
مادر وطن کی آغوش میں واپسی کے بعد گزشتہ 20 سالوں کے دوران ترقی کی مد میں حاصل ہونے والی کامیابیوں نے یہ بات پوری طرح سے ثابت کردی ہے کہ "ایک ملک دو نظام" کی پالیسی نہ صرف تاریخ کے چھوڑے ہوئے مکاؤ کے مسئلے کا بہترین حل ہے ، بلکہ مکاؤ کی واپسی کے بعد طویل مدتی خوشحالی اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھنے کے لئے بھی ایک اہم نظام ہے۔