مکاؤ میں اقتصادی شعبے میں ترقی کی نئی گنجائش کو مزید وسعت حاصل ہوئی ہے:سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-12-19 21:00:48

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے انیس تاریخ کو مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو کے ہمراہ، مکاو میں چین اور پرتگالی زبان بولنے والے ممالک کے" تجارتی تعاون کمپلکس" کا دورہ کیا ۔ یہ کمپلکس چین اور پرتگالی بولنے والے ممالک کے مابین دوستانہ تعاون کے لئے سہولیات اور خدمات فراہم کرے گا۔یہ کمپلکس مکاؤ میں متوازن اور متنوع معاشی ترقی کو ایک نیا رنگ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

مکاؤ کی معیشت میں حاصل شدہ متنوع ترقی کی بنیادی وجہ مکاو کی اپنی خصوصیات کے مطابق ترقی کی جستجو ہے ۔ مکاؤ کا رقبہ اگرچہ کم ہے لیکن آبادی کافی گنجان ہے۔مکاو میں رہائشی ہوٹلز ،مخصوص کھانے ،تفریحی تقریبات اور شاپنگ مالز سمیت دیگر سماجی ادارے اور مقامات موجود ہیں ۔ یہ سب مکاؤ کو عالمی سیاحتی اور تفریحی مرکز کے طور پر اجاگر کرتا ہے۔

اس کے علاوہ ، مکاؤ نے تکنیکی میدان بھی بھرپور ترقی کی ہے۔ مکاؤ میں اس وقت چار اہم قومی تجربہ گاہیں فعال ہیں جو مائیکرو الیکٹرونکس ، روایتی چینی طب ، سمارٹ شہروں کے قیام اور اجرام فلکی سمیت دیگر میدانوں میں تحقیق کو فروغ دے رہی ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مکاؤ قومی ترقی کے بڑے منصوبے میں شامل ہے۔ گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ ، مکاؤ گریٹر بے ایریا ڈویلپمنٹ پلان میں مکاؤ کو گریٹر بے ایریا میں تعمیر کیے والے چار مرکزی شہروں میں سے ایک کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔ اس اقدام نے مکاؤ کی ترقی کی سمت کو مزید واضح کیا ہے جس میں عالمی سیاحتی اور تفریحی مرکز کی تعمیر ، چین اور پرتگالی زبان بولنے والے ممالک کے مابین کاروباری تعاون پلیٹ فارم، چینی ثقافت اور بین الثقافتی تبادلے اور تعاون پلیٹ فارم کو مرکزی اہمیت حاصل ہے ۔ اس سے مکاؤ کے لیے بے مثال ترقیاتی مواقع میسر آئے ہیں اور معاشی ترقی میں گنجائش کو مزید وسعت ملی ہے۔


Not Found!(404)