چین کے ریاستی کونسل کے تحت کسٹمز ٹیرف کمیشن نے حال ہی میں گاڑیوں کے پرزہ جات سمیت دیگر کئی اشیاء پر درآمدی محصولات میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ چین کا دانستہ اقدام ظاہر کرتا ہے کہ چین درآمدات کو تیزی سے توسیع دینے اور درآمدی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔چین طے شدہ منصوبے کے مطابق اصلاحات ، کھلے پن اور اعلی معیار کی معاشی ترقی کو مضبوطی سے آگے بڑھا رہا ہے ،اور کھلی دنیا کی معیشت کے قیام کے لیے اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔
رواں سال نومبر میں دوسری چائنا بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ نے اعلان کیا تھا کہ چین محصولات اور انتظامی اخراجات میں مزید کمی لائے گا اور مختلف ممالک سے اعلی معیار کی مصنوعات اور خدمات کی درآمد کو بڑھائے گا۔چین کی جانب سےاس مرتبہ محصولات میں کمی لانے کا عمل کھلے پن کو توسیع دینے کے وعدے کی تکمیل اور دوسرے ملکوں کے ساتھ ترقیاتی ثمرات کے تبادلے کے لیےچین کی جانب سے ایک اہم قدم ہے۔
عوام اعتماد کر سکتے ہیں کہ ایک بڑی منڈی ، بڑھتی ہوئی صارفین کی صلاحیت رکھنے والا اور تیز رفتار ترقی کرنے والاملک چین ، دنیا بھر کے مختلف ممالک کی اعلی معیاری مصنوعات کے لیے ایک وسیع منڈی فراہم کرے گا ۔ چین مزید ممالک، بالخصوص ترقی پذیر ممالک کو چین کی ترقی سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرےگا اور سست روی کے دباؤ کا شکار عالمی معیشت میں نئی قوت محرکہ اور نئی جان ڈالے گا۔