سنکیانگ کے امور کے حوالے سے چین مخالف اداروں کا چہرہ بے نقاب ،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-12-27 17:46:00

سنکیانگ کے امور کے حوالے سے چین مخالف اداروں کا چہرہ بے نقاب ،سی آر آئی کا تبصرہ


امریکہ کی ایک آزاد نیوز ویب سائٹ "گرے زون" نے حال ہی میں ایک مضمون شائع کیا ، جس میں چین مخالف تنظیموں اور اہلکاروں کی جانب سے سنکیانگ کےامور کے حوالے سے جعلی معلومات اور دنیا کو دھوکہ دینے کی سرگرمیوں اور مخفی طریقہ کار کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

"گرے زون" نے سب سے پہلے "چائنا ہیومن رائٹس ڈیفنڈرز نیٹ ورک" سے موسوم تنظیم کے "جھوٹ" کو بے نقاب کیا۔ اس ایجنسی نے پچھلے سال اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے انسداد نسلی امتیاز میں ایک رپورٹ پیش کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ "سنکیانگ میں دس لاکھ ویغور باشندوں کو نظربندی کیمپس میں رکھا گیا ہے اور تقریبا بیس لاکھ افراد سنکیانگ میں" تعلیم نو "منصوبے میں حصہ لینے پر مجبور ہیں. اس سنسنی خیز جعلی خبر کو متعدد مغربی میڈیا اداروں نے چین پر "حملے"کے لئے استعمال کیا ہے۔ "گرے زون" سروے میں بتایا گیا کہ اس ایجنسی نے نام نہاد تحقیق میں صرف 8 ویغوروں کا انٹرویو لیا ، اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ دس تا بیس لاکھ افراد ظلم کا شکار ہیں۔

درحقیقت نیویارک میں قائم "چائنا ہیومن رائٹس ڈیفنڈرز نیٹ ورک" ،امریکی نیشنل ڈیموکریسی فاؤنڈیشن کی مالی اعانت سے چل رہا ہے ، جو دنیا بھر میں "رنگین انقلاب" کو ہوا دیتا ہے۔ جبکہ نیشنل ڈیموکریسی فاؤنڈیشن عام طور پر سی آئی اے کا خاص " آلہ کار" سمجھا جاتا ہے۔ مغربی فنڈز سے چلنے والے یہ ادارے اور افراد چین کے خلاف بے بنیاد مضحکہ خیز بیانات جاری کرتے آ رہے ہیں ، بظاہر چین کے خلاف ایک سیاسی اتحاد تشکیل دیا جا رہا ہے ۔ مثال کے طور پر ، نیو یارک ٹائمز ، دی گارجین سمیت دیگر مغربی میڈیا نے افواہ ساز عناصر کے ساتھ مل کر چین کے بارے میں غلط فہمیوں کو وسعت دینے کی کوشش کی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ، سیاسی مفادات کی بناء پر کچھ مغربی سیاستدان جلتی پر تیل ڈالنے کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ۔ان کا مقصد یہی ہے کہ اپنے ملک میں چین مخالف پالیسیوں کو آگےبڑھایا جائے ، چین پر سیاسی دباؤ ڈالا جائے ، اور چین کی ترقی میں رکاوٹ ڈالی جائے۔


404 Not Found

404 Not Found


nginx/1.26.1