"چینی معجزہ" غربت کے تیزی سے خاتمے میں عالمی برادری کی مدد کرتا ہے ، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-12-29 17:12:31

دو ہزار انیس میں انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو بے حدمقبول ہوئی ہے جس میں ایک خاندان جہاں بیٹھ کر کھانا کھارہا ہے وہاں بادلوں میں گھرے دلفریب پہاڑی مناظر پرستان کا منظر پیش کر رہے تھے گویا وہ بادلوں میں بیٹھے کھانا کھا رہے ہوں۔یہ ویڈیو چین کے صوبہ سی چھوان کےدوردراز پہاڑ ی علاقے میں واقع ایک دیہات میں بنائی گئی تھی ۔انسدادِ غربت کے مقامی کارکنوں نے یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر اپلوڈ کی تھی جس کے بعد سیاحوں کی ایک بڑی تعداد یہاں سیر کے لیے آئی اور یہاں زرعی مصنوعات کی فروخت کو بھی کافی فروغ ملا۔یوں اس گاؤں کے چھبیس خاندانوں کے ایک سو نو افراد کو غربت سے نجات دلائی گئی ۔

چین میں اس قسم کی کہانیاں کافی زیادہ ملتی ہیں۔غربت کے خاتمے کے لیے چین نے ترقی پذیر ممالک کے لیے مفید تجربات فراہم کیے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ چین دوسرے ترقی پذیر ممالک کو اپنی صلاحیت کے مطابق بغیر کسی سیاسی شرائط کی مدد فراہم کرتا رہا ہے۔یاد رہے کہ دو ہزار انیس میں چینی ماہرین کی مدد سے گنی بساؤ میں چاول کی پیداوار میں تین سو چھیاسی فیصد کا اضافہ ہوا۔افریقہ میں چین کی مدد سے ہزاروں دیہاتوں میں سیٹلائٹ ڈیجیٹل ٹی وی سنگلز کی سہولت میسر ہوئی۔یہ چین کے اعلی ترین رہنما کی جانب سے پیش کردہ "غربت سے پاک ، مشترکہ ترقی پر مبنی بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل " کی تجویز پرحقیقی عمل درآمد ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ چین نے بیرونی تعاون کے دوران باہمی مفادات پر مبنی تعاون پر بڑی اہمیت دی ہے۔عالمی بنک کی رپورٹ سے ظاہر ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلقہ ممالک میں چھہتر لاکھ افراد انتہائی غربت سے نجات حاصل کر لیں گے۔

منصوبے کے مطابق چین دو ہزار بیس میں اعتداد پسند خوشحال معاشرے کی مکمل تشکیل دے گا ۔تب تک غربت کا مکمل خاتمہ ہوگا۔یہ نہ صرف ایک "چینی معجزہ" ہوگا بلکہ غربت کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کوبھی بڑا حوصلہ افزا ہوگا۔


Not Found!(404)