فوجی قوت کے استعمال سے مشرق وسطی کی صورتحال مزیدخراب ہو گی ،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-01-03 19:40:02

دو جنوری کی شام کو امریکی وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورسز کے کمانڈر قسیم سلیمانی امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں ۔ایران کے رہنمائے اعلی خامنہ ای نےسخت انتقام لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس وقت امریکہ اور ایران کے تعلقات مزید خراب ہوئے ہیں اور مشرق وسطی کی پیچیدہ صورتحال مزید غیر مستحکم ہوگئی ہے۔

تجزیہ کاروں کی رائے میں امریکہ کا یہ اقدام عراق میں امریکی سفارت خانے پر حملے کا "انتقام " اور ایران کو دی جانے والی "عبرت ناک سزا " ہے۔نئے سال کی آمدسے قبل عراق پر امریکہ کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے کئی سو مظاہرین امریکی سفارت خانے کے سامنے جمع ہو ئے اور مظاہرے کے دوران سفارت خانے پر حملہ کیا گیا۔امریکہ نے الزام لگایا کہ اس سب کے در پردہ ایران کی سازش ہے ۔ تاہم یہ بات تو طے ہے کہ عالمی تعلقات میں فوجی قوت کا استعمال کرنے سے تنازعات مزید خراب ہوں گے ۔چین کے جدید عالمی تعلقات کےتحقیقی ادارے کے مشرق وسطی انسٹی ٹیوٹ کے محقق تھین ون لین نے اس صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیتِ قوم دیکھا جائے تو ایرانی ہمیشہ سخت بدلہ لیتے ہیں ۔امریکہ کے فضائی حملے کے جواب میں ایران کی جانب سے امریکہ پر حملہ کرنے کا خدشہ ہےجس سے ناصرف آبنائے ہر مز کی سلامتی متاثر ہو گی بلکہ ایران کے ایٹمی مسئلے کا حل مزید مشکل ہو جائے گا۔


Not Found!(404)