شنگھائی اسپیڈ " چین کی قوت حیات کی عکاس ہے : سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-01-07 19:22:55

امریکی کمپنی ٹیسلا نے سات تاریخ کو چین کے شہر شنگھائی میں چینی ساختہ ماڈل وائی گاڑی کی تیاری کے آغاز کا اعلان کیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ چین میں تیار کردہ ماڈل تھری کاروں کی پہلی کھیپ بھی صارفین کو دے دی گئی ہے۔ یہ کامیابیاں، ٹیسلا کی شنگھائی سپر فیکٹری کی تعمیر شروع ہونے کے محض ایک سال میں حاصل کی گئیں ہیں۔ جیساکہ ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک کا کہنا ہے کہ " شنگھائی رفتار حیران کن ہے "، آج کا چین اپنی مضبوطی سے غیر ملکی سرمائے کو راغب کررہا ہے۔

سب سے پہلے " شنگھائی رفتار " نے چین کی مضبوط تکنیکی اور ہنر مند افراد ی قوت کی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ٹیسلا شنگھائی سپر فیکٹری میں بہت سارے روبوٹس اور خودکار پیداواری لائنیں موجود ہیں۔بہت سے کلیدی سافٹ ویئر چینی انجینئروں کی ٹیموں نے خود تیار کئے ہیں جن کی مدد سے فیکٹری کی پیداواری صلاحیت اور مینوفیکچرنگ کی استطاعت دونوں ہی اعلی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔اس کے علاوہ "شنگھائی رفتار " چینی مارکیٹ میں غیر ملکی سرمائے کے داخلے کی خواہش کی عکاسی کرتی ہے ۔ چین کی آبادی تقریباً ایک ارب چالیس کروڑ ہے ، جس میں چالیس کروڑ سے زیادہ افراد درمیانی آمدنی والے گروپ میں شامل ہیں۔ چینی مارکیٹ میں موجود گنجائش اورصارفین کی بڑھتی ہوئی طلب نے چین کی "عالمی منڈی" کی حیثیت سے کشش میں مسلسل اضافہ کیا ہے۔

"شنگھائی رفتار" بھی چین کی اعلی معیاری ترقی اور کھلے پن کو آگے بڑھانے کا ایک "نتیجہ خیز ثمر " ہے۔ اس وقت دنیا میں تحفظ پسندی اور یکطرفہ پسندی کا رجحان بڑھ رہا ہے لیکن چین کے انوکھے عوامل اور مارکیٹ کے فوائد اور کھلے اقدامات نے چین میں طویل المدتی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط بنایا ہے۔

شنگھائی اسپیڈ " چین کی قوت حیات کی عکاس ہے : سی آر آئی کا تبصرہ


404 Not Found

404 Not Found


nginx