چین غیر متزلزل طور پر میانمار کی ترقی کی حمایت کرتا ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-01-18 18:51:29

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے سترہ تاریخ کو میانمار کے دارالحکومت نیپیڈو میں میانمار کے صدر وین من سے ملاقات کے دوران کہا کہ اُن کے دورے سے تین پیغامات کی واضح عکاسی ہو گی۔جس میں چین کی جانب سے قومی تقاضوں کے مطابق میانمار کی حکومت اور عوام کے منتخب کردہ ترقیاتی راستے کی حمایت کا اظہار ، چین اور میانمار کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کی جائے گی اور حقیقی تعاون کو مثبت طور پر آگے بڑھایا جائے گا۔سی آر آئی کے تبصرہ میں کہا گیا کہ چینی صدر کا بیان عکاس ہے کہ چین میانمار کی ترقی کی غیر متزلزل طور پر حمایت کرتا ہے۔ نئے عہد میں دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئی قوت محرکہ فراہم کی جائے گی۔


Not Found!(404)