چین نئے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے پرعزم ۔ سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-01-23 19:56:14

چین کے صوبہ ہوبے کے صدر مقام ووہان کی حکومت نے تیئس تاریخ کی صبح اعلان کیا کہ اسی روز صبح دس بجے سے ، مقامی ہوائی اڈے اور ٹرین اسٹیشن سے سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئِی ہے۔ شہر میں ہر قسم کی عوامی آمد و رفت معطل کردی گئی ہے ، اس کے علاوہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ شہر سے باہر نہ جائیں ۔سی آر آئی کے تبصرے میں کہا گیا کہ یہ ایک انتہائی قدم ہے جسے چین نے وبائی صورتحال کے جامع تجزیے کی بنیاد پر اپنایا ہے۔اس اقدام کا مقصد وائرس کی منتقلی کی موثر طور پر بندش، مرض کے پھیلاؤ کی روک تھام، صحت عامہ کا تحفظ اور عالمی سطح پر صحت عامہ کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

یاد رہے کہ دو ہزار چودہ میں ، ایبولا وائرس کی روک تھام کے لئے ، گیانا ، سیرا لیون ، اور لائبیریا نے مشترکہ طور پر ایک الگ سرحدی علاقے کا قیام عمل میں لایا تھا۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹینڈروس ایڈانوم گیبروسس نے چینی حکومت کے اقدامات کو " طاقت ور اور اہم" قرار دیا ہے۔

موجودہ وبائی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چینی حکومت کے اقدامات فیصلہ کن ، کھلے اور شفاف ہیں ، جو عالمی برادری کے لیے چین کے "اعلی ذمہ دارانہ رویے" کی عکاسی کرتے ہیں۔ جرمنی اور فرانس کے رہنماؤں نے حال ہی میں چین کے صدر شی جن پھنگ سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران اس وبا سے متعلق چین کے بروقت ردعمل ، کشادگی اور شفافیت کی تعریف اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔


Not Found!(404)