جشن بہار کے موقع پر روایتی چینی کھانوں میں مزید بین الاقوامی ذائقوں اور اجزاکا اضافہ ، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-01-25 17:27:49

پچیس جنوری کو چین کے قمری کیلنڈر کے مطابق پہلے مہینے کی پہلی تاریخ ہے۔ یہ بھی چینی عوام کے لیے جشن بہار کے تہوار کا اہم دن ہے۔ چونکہ چین کافی ساری اشیا درآمد کرتاہے اسلئے نئے سال کے موقع پر روایتی چینی کھانو ں میں مزید بین الاقوامی اجزا اور ذائقوں کا اضافہ ہوگیا ہے۔

چین کی آبادی ایک ارب چالیس کروڑ ہے۔ چین دنیا میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک ہے اور سب سے زیادہ درمیانی آمدنی والے افرادکے حامل ملک کی حیثیت بھی رکھتا ہے۔ چین کے لوگوں کے اخراجات کی صلاحیت اور معیار میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ چین نے درآمدات کو فروغ دینے کے لیے سلسلہ وار اقدامات اختیار کیے ہیں اور اعلی درجے کی مصنوعات کی چین میں داخلے کے لئے "گرین چینل" کھولا ہے۔ اس کے علاوہ سرحد پار ای کامرس کی تیز ترقی کی وجہ سے مختلف ممالک کی چین میں برآمدت بڑھی ہیں۔

سلسلہ وار عملی اقدامات کے ذریعے چین میں کھلے پن کے دروازے کو مسلسل کھولا جارہا ہے۔جس سے خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے معاشی بنیاد کو بھی مضبوط بنایا گیا ہے۔ اگر چہ موجودہ جشن بہار کے دوران نئے کورونا وائرس کی صورتحال سامنے آئی ہے، لیکن مشکلات عارضی ہیں اور چینی مارکیٹ میں کوئی منفی تبدیلی نہیں آئے گی۔

جشن بہار کے موقع پر چینی عوام کے کھانوں میں زیادہ بین الاقوامی اجزا اور ذائقوں کا اضافہ ہوا ہے، جس سے چین کے کھلے پن کو توسیع دینے اور دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ ترقی کے مواقع بانٹنے کے عزم کااظہار کیا گیا ہے۔یہ عالمی اقتصادی اضافے کے لیےایک مضبوط قوت محرکہ میں تبدیل ہو گا ، جس سے زیادہ سے زیادہ ممالک اور لوگوں کی خوشی کے احساس میں اضافہ ہوگا۔


Not Found!(404)