چین اپنے سماجی نظام کی برتری سے موجودہ وبا ئی مرض کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کرے گا: سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-01-26 19:35:37

چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے چھبیس تاریخ کو نئی قسم کے کرونا وائرس کے نمونیا کیسز کے حوالے سے ایک نیوز پریفنگ کا اہتمام کیا ۔ جبکہ چینی قمری نئے سال کے پہلے دن یعنی پچیس تاریخ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی مجلس قائمہ کی جانب سے ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس سے وبا ئی مرض کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے حوالے سے اہم خطاب کیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وبائی مرض کے حوالے سے رہنمائی کیلئے ورکنگ ٹیم قائم کی جائے گی اور صوبہ حو بے سمیت دیگر شدیدمتاثرہ علاقوں میں ہدایت دینے کے لیے گروپ بھیجے جائیں گے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی مرکزی حکومت وبائی مرض کی روک تھام کو انتہائی اہمیت دے رہی ہے جو چین کی حکمران پارٹی کے اپنے شہریوں کی جانی سلامتی اور صحت کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے ۔ اس سے عالمی صحت عامہ کے تحفظ کے لیےچین کے ذمہ دارانہ رویے کا اظہار بھی ہوتاہے ۔

وو ہان میں نئے کورونا وائرس کے سبب نمونیا کے وبا ئی مرض کے اچانک سامنے آنے کے تناظر میں چین کے اختیار کردہ روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات تیز ، موثر ، کھلے اور شفاف ہیں ۔عالمی برادری نے عمومی طور پر چین کے اقدامات پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ کہا جا سکتا ہے کہ چین کے سماجی نظام کی برتری نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

چینی حکمران پارٹی کی قیادت میں بڑے واقعات پر توجہ مرکوز کرنے کے نظام کی برتری کو ایک بار پھر تسلیم کیا گیا ہے جو ووہان وبائی مرض کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے مضبوط ہنگامی امداد اور بنیاد فراہم کر رہا ہے ۔ حال ہی میں دنیا کے مختلف میڈیا نے وو ہان شہر میں چھ دنوں تک ایک ہسپتال کی تعمیر کے بارے میں رپورٹنگ کی ۔ چائنا میڈیا گروپ کی تیار کردہ ویڈیو میں بیرونی ناظرین نے بہت دلچسپی لی ۔ نیوزی لینڈ کے ایک شہری کا کہنا ہے کہ" چین دنیا کو چونکا دینے سے کبھی نہیں رکے گا ۔ یہ حقیقی قیادت ہے! موثر قیادت! "

اس وقت وبائی مرض کی روک تھام کی مہم کلیدی مرحلے سے گزر رہی ہے ۔ چین کے عوام اتحاد اور یکجہتی سے اس جنگ میں فتح حاصل کریں گے ۔


Not Found!(404)