نوول کرونا وائرس کی روک تھام اور کنٹرول ، عوامی طاقت پر منحصر : سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-01-30 17:28:33

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے حالیہ دنوں اپنی ہدایات میں واضح کیا کہ نوول کرونا وائرس پر قابو پانے کے دوران عوامی مفاد کو اولین اہمیت دی جائے اور اور اس جنگ میں فتح پانے کے لئے عوام پر انحصار کیا جانا چاہیئے ۔ عوام تاریخ کے تخلیق کار اور ہیروز ہیں۔ انقلابی معرکوں کا دور ہو یا اصلاحات اور کھلے پن کا دور ،" سب عوام کے لئے" اور "عوام پر انحصار " چین کی کمیونسٹ پارٹی کی ہمیشہ سے عمدہ روایت رہی ہے اور یہی چین کی ترقی کا قابل قدر تجربہ بھی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران ، چین نے سارس کی وبا ، بارش اور برفباری کی آفات اور ون چھوان زلزلہ سمیت مختلف ہنگامی نوعیت کے شدید چیلنجز پر قابو پایا ہے ۔ موجودہ وبائی صورتحال کے سامنے بھی چینی معاشرے نے ایک بار پھر متحد ہو کر اس جنگ میں فتح کے لیے مضبوط طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس وقت چین کے مختلف علاقے وبائی صورتحال کے خاتمے کے لیے اپنے تقاضوں کے مطابق اقدامات کر رہے ہیں ۔جیسا کہ متعدد بیرونی ممالک کے انٹرنیٹ صارفین اعتراف کرتے ہیں کہ انتہائی قلیل عرصے میں ملک بھر کے شہری اور دیہی علاقوں میں نچلی سطح تک پہنچنے والی ایک وبائی بیماری کی روک تھام اور کنٹرول کا نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے۔ ایسا چین کے علاوہ کوئی بھی دوسرا ملک نہیں کرسکتا ہے۔


Not Found!(404)