وبا کے تناظر میں ، ڈیجیٹل معیشت کا کردار مزید نمایاں ،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-02-02 17:39:59

وبا کے تناظر میں ، ڈیجیٹل معیشت کا کردار مزید نمایاں ،سی آر آئی کا تبصرہ

نوول کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے نتیجے میں ، چین میں لوگوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنے اور عوامی مقامات پر اجتماعات کی حوصلہ شکنی کرنے کے لئے سخت اقدامات اختیار کئے گئے ہیں۔ اس کےنتیجے میں سالانہ جشن بہار کے گولڈن ویک میں ، صارفین کے مقبول مقامات جیسے شاپنگ مالز ، ریستوران ، سینما گھروں اور پرکشش مقامات پر ہجوم ہی ہجوم کے مناظر نظر نہیں آئے۔ اس سے چین کی معاشی نمو کے بارے میں بیرونی خدشات پیدا ہوئےہیں۔ حقیقت میں ، آج کے چین میں انتہائی ترقی یافتہ انٹرنیٹ معیشت کے ذریعے لوگ گھر سے باہر گئے بغیر بھی اپنے معمولات زندگی بہترین انداز میں انجام دے سکتے ہیں۔اس وبا کے تناظر میں ، چینی معاشرے میں گردش زر کو معمول پر برقرار رکھنے کے لئے ڈیجیٹل معیشت ایک اہم مددگار بن رہی ہے۔

وبا کے تناظر میں ، چین کی ڈیجیٹل معیشت کی مستقل ترقی چینی مارکیٹ کی بڑی صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے۔ اگرچہ لوگ اس وبا کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے لئے کھانے ، خریداری ، سفر اور تفریح کے لئے باہر جانے سے گریز کررہے ہیں ، لیکن مارکیٹ میں ایک ارب چالیس کروڑ آبادی کی طلب مستقل طور پر موجود ہے ، اور کھپت میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے۔ ڈیجیٹل معیشت کی ترقی نہ صرف اس وبا کے دوران چینیوں کی عام زندگی کی ضروریات کی ضمانت فراہم کر رہی ہے بلکہ متنوع متبادل کے طور پر بھی ابھر کر سامنے آئی ہے۔

اس وبا کے سامنے، چین کا مضبوط لاجسٹک نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر اب بھی آن لائن شاپنگ کی مصنوعات کی فراہمی کی ضمانت فراہم کر رہا ہے۔ دو ہزار چودہ کے بعد سے ، چین کا ایکسپریس ترسیل کا کاروبار مسلسل چھ سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

فی الحال ، چینی عوام وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں ، اور یقیناً قلیل مدت میں معیشت متاثر ہوگی۔ تاہم ، ڈیجیٹل معیشت کی تیز رفتار ترقی بڑے پیمانے پر اس وبا کے منفی اثرات کا مقابلہ کرے گی۔ چین کی ایک بہت بڑی منڈی اب بھی موجود ہے ، اور چین کی طویل المدتی مثبت اور اعلی معیار کی ترقی کا رجحان برقرار ہے۔ چین اس وبا کو شکست دینے اور طویل المدتی مستحکم معاشی ترقی کو برقرار رکھنے کے لئے پر اعتماد اور قابل ہے۔


Not Found!(404)