وباء سے پیسے کمانے کا شوق ، بعض امریکی سیاستدان احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-02-04 18:59:55

وباء سے پیسے کمانے کا شوق ، بعض امریکی سیاستدان احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، سی آر آئی کا تبصرہ

حالیہ دنوں چین نوول کرونا وائرس انفیکشن سے پیدا ہونے والے نمونیا کی وباء سے نمٹنے میں مصروف ہے۔عالمی برادری مختلف طریقوں سے چین کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔تاہم امریکی وزیرتجارت ولبر ایل راس نے اس موقع پر یہ بیان جاری کیا کہ چین میں پھیلنے والی وباء سے مینوفیکچرنگ کی امریکہ میں واپسی کے عمل کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔عالمی برادری نے مذکورہ بیان پر شدید تنقید کی ہے۔امریکی وزیرتجارت کی بات ان کی اس ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے جس کا مقصد چین کو نقصان پہنچانا اور امریکہ کے لئے فائدہ تلاش کرنا ہے۔

یہ بات درست ہے کہ اس وباء کے منفی اثرات چین کی معیشت پر مرتب ہور ہے ہیں۔ تاہم یہ عارضی اثرات ہیں۔چینی معیشت مجموعی طور پر آگے بڑھ رہی ہے۔

ادھر امریکہ میں بنیادی تنصیبات کی شدید کمی ہے اور امریکہ کی مینوفیکچرنگ میں باصلاحیت افراد کی بھی کمی ہے۔موجودہ انتظامیہ کی امریکہ میں مینوفیکچرنگ کی بحالی کی کوششیں پہلے ہی ناکام ہوچکی ہیں۔اس پس منظر میں ولبرراس امید کررہے ہیں کہ چین میں پھیلنے والی وباء سے فائدہ اٹھا کر مینوفیکچرنگ کو امریکہ میں واپس لایا جائے ۔ یہ سوچ بالکل احمقانہ ہے۔

چینی حکومت وباء کی روک تھام کے لئے موثر اور طاقتور اقدامات اختیار کررہی ہے اور وباء کے خلاف فتح حاصل کرنے کے لئے پرامید ہے۔


Not Found!(404)