چین کے نظام کو بدنام کرنے والے "سیاسی وائرس" کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-02-06 16:36:44

چین کے نظام کو بدنام کرنے والے "سیاسی وائرس" کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

اس وقت پورا چین اپنے نظام کی خصوصیات سے فائدہ اٹھاتےہوئے متحدہ ہو کر وبا پر قابو پانے کے لئے کوششیں کررہا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے سراہا ہے کہ چینی نظام کی طاقت اور چینی اقدامات کے اثرات بے مثال ہیں۔تاہم امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے چین کی حکمران جماعت اور چین کے نظام کو منفی رنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ "اس عہد" کے لئے خطرہ ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے حال ہی میں اپنے دورہ برطانیہ کے دوران یہ بیان جاری کیا۔دراصل مائیک پومپیو امریکی وزیرخارجہ بننے کے بعد سے تسلسل کے ساتھ چین کو بدنام بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔مائیک پومپیو نے اپنے قول و فعل کی وجہ سے چین-امریکہ تعلقات کی ترقی کی راہ میں بہت سی رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔

چینی نظام کی خوبیاں اس طرح کے بیانات کی بجائے حقائق سے ثابت ہوتی ہیں۔ گزشتہ ستر سالوں میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنمائی میں چینی عوام نے ترقی کی بے شمار منازل طے کی ہیں۔اس وقت کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے میں بھی چین کا نظام اہم کردار ادا کررہا ہے۔چین کے اعلیٰ ترین رہنما کی قیادت میں چین وبا پر قابو پانے کے لئے جامع اور سخت اقدامات اختیار کررہا ہے۔چین نہ صرف اپنے عوام کی زندگی اور صحت کا تحفظ کررہا ہے بلکہ عالمی صحت عامہ کی حفاظت بھی کررہا ہے۔ چین کے اقدامات عالمی برادری کے مفادات کے تحفظ کی ضمانت ہیں۔

ادھر اس وبا کے پیش نظر میں امریکہ مسلسل طور پر خوف و ہراس پھیلا رہا ہے۔مائیک پومپیو نے ہمیشہ کی طرح چینی نظام کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی۔ اصل میں اس طرح کی سوچ چین-امریکہ تعاون کو روکنے کا سیاسی وائرس ہےجس کو ختم کیا جانا ہے۔

چینی نظام اور پوری قوم کی کوششوں سے چین وبا کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کے لئے پرامید ہے۔


Not Found!(404)