قانون کی حکمرانی سے وبا کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی جائے گی،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-02-08 20:23:21

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے حال ہی میں قانون کی جامع حکمرانی کے لیے مرکزی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی میزبانی کی اور اس موقع پر ایک اہم خطاب بھی کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وبا کی روک تھام جتنی کٹھن ہے ، ہمیں اتنا ہی قانون کے مطابق کام کرتے ہوئے اس کی روک تھام کرنی چاہیئے۔ان کی اس ہدایت نے وبائی امراض کی روک تھام کے لیے مضبوط قانونی ضمانت فراہم کی ہے۔

حالیہ برسوں میں چین نے صحت اور طبی سہولیات کے میدان میں قانون سازی کو مستقل طور پر مستحکم کیا ہے۔ خاص طور پر بڑی ہنگامی وبائی صورتِ حال اور ہنگامی معاشرتی صورتحال کے لیے قوانین اور ضوابط کا سلسلہ مرتب کیا گیا ہے۔

موجودہ وبا پھوٹنے کے بعد چین نے سائنسی اور قانونی طور پر وبائی امراض کی روک تھام کی کوشش کی ہے۔ نوول کرونا وائرس کی وبا کو وبائی امراض کےقانونی انتظامات میں شامل کیا گیا، مین لینڈ کے تمام 31 صوبوں ، خود اختیار علاقوں اور شہروں میں صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کے بارے میں اول درجےکا رد عمل فعال کیا گیا۔ مشتبہ اور تصدیق شدہ متاثرہ مریضوں کے علاج کو یقینی بنایا گیا ۔اس کے علاوہ ان سرکاری اہلکاروں کو قانون کے مطابق سزائیں دی گئیں جنہوں نے اپنا فرائض بھرپور طریقے سے سرانجام نہیں دیے۔ اس وبا کی روک تھام میں قانون کی حکمرانی کا جذبہ پوری طرح سے ظاہر ہوا۔

فی الحال چین اس وبا کی روک تھام کے لیے بھرپور کوشش کر رہا ہے ۔لیکن اس دوران کچھ نا خوشگوار واقعات بھی سامنے آئے۔ان واقعات اور چیلنجز سے نپٹنا نا صرف قانون کی حکمرانی کے جذبے کی عکاسی ہے ، بلکہ وبا کی روک تھام کے لیے بنیادی ضمانت بھی ہے۔

قانون کی حکمرانی سے وبا کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی جائے گی،سی آر آئی کا تبصرہ



404 Not Found

404 Not Found


nginx/1.26.1