بارہ فروری کو چینی صدر شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی مجلسہ قائمہ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں دو اہم پیغامات دیئےگئے ، پہلا یہ کہ وبا کی روک تھام میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے ، دوسرا یہ کہ گھمبیر صورتحال کی باوجود معاشی و معاشرتی ترقی کوفروغ دیا جائے گا۔
سی آر آئی نے اس حوالے سے تیرہ فروری کو اپنے ایک تبصرے میں نشاندہی کی کہ وبا کی روک تھام میں پیش رفت چینی عوام کے اتحاد اور محنت کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کی بھرپور حمایت کی بدولت حاصل ہوئی ہے۔ وبا پر قابو پانے کے مثبت نتائج کے باعث رواں سال ترقیاتی اہداف کی تکمیل کے لیے سازگار صورتِ حال بھی فراہم ہوئی ہے ۔
بارہ فروری کو مجلسہ قائمہ کے اجلاس میں اقتصادی استحکام اور صنعتی و کاروباری اداروں کی پیداواری سرگرمیوں کی بحالی میں مدد کے لیے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔خاص طور پر اس اجلاس میں بیرونی تجارتی اداروں کی پیداواری سرگرمیوں کو بحال کیےجانے کی حمایت کی گئی ہے ،غیرملکی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر عمل درآمد اور ماحول کو بہتر بنائے جانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔اس سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ وبا کی روک تھام میں مثبت پیش رفت نا صرف چینی عوام بلکہ دنیا کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
رواں سال چین میں جامع طور پر اعتدال پسند خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جائے گا ۔وبا کے باوجود چینی لوگ مشکلات سے ہار نہیں مانیں گے ،وہ نا صرف وبا پر قابو پائیں گے بلکہ مقررہ ترقیاتی اہداف کو پورا کرنے کی بھی بھرپور کوشش کریں گے۔