چین کے آٹھ نکات ، کیا امریکی سیاستدان اس پر عمل کر سکتے ہیں؟ سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-02-21 14:48:46

چین کے آٹھ نکات ، کیا امریکی سیاستدان اس پر عمل کر سکتے ہیں؟ سی آر آئی کا تبصرہ

چینی عوام کی ان تھک محنت اور جان توڑ کوششوں سے چین میں انسداد وبا سے متعلق کاموں میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے ۔ اس دوران، چین نے جو بھاری قیمت ادا کی اور جو بے مثال قربانیاں دی ہیں عالمی برادری ان کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ لیکن امریکی سیاستدانوں نے اس وقت چین کے وبا کی روک تھام کی کوششوں اور چین کے سیاسی نظام کو بدنام کرتے ہوئے آزادیِ اظہار پر پابندی کے حوالے سے چین کو نشانہ بنایا ہے۔

جنوبی افریقہ میں چین کے سفیر لین سونگ تھیان نے اٹھارہ فروری کو انسداد وبا کے حوالے سے چین کے موثر اقدامات سے حاصل شدہ آٹھ اہم نتائج پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ان آٹھ نکات میں سے ایک پر بھی امریکہ عمل نہیں کرسکتا ہے اور کبھی کر بھی نہیں سکے گا۔

یاد رہے کہ دو ہزار نو میں امریکہ میں ایچ ون این ون انفلوئنزا پھیل گیا۔ امریکی حکومت نے پہلے کہا "خطرے کی کوئی بات نہیں ہے " مگر چھ میہنوں کے بعد ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا گیا۔ اس لاپرواہی کے نتیجے میں ، ایچ ون این ون فلو کی یہ وبا 214 ممالک اور علاقوں میں پھیل گئی اور دنیا بھر میں 60 ملین افراد متاثر ہوئے جب کہ تقریبا تین لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔ امریکہ اب انفلوئنزا بی کے وبائی مرض کا شکار ہے۔ امریکہ کے بیماریوں پر قابو پانے اور ان کی روک تھام کےمرکز کے مطابق ، امریکہ میں کم سے کم 22 ملین افراد فلو سے متاثر ہوئے اور بارہ ہزار افراد جاں بحق ہوگئے۔

وبائی صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے چین اور امریکہ کی کارکردگی اتنی مختلف کیوں ہے؟ امریکی سیاسی مصنفہ سارہ فلینڈرز نے اس بات کی نشاندہی کی کہ چین میں انسداد وبا سے متعلق اقدامات میں سوشلزم کے فوائد کو اجاگر کیا گیا ہے۔جب بحران آتا ہے تو چین میں ایسے فیصلے کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے جو سرمایہ دارانہ مفادات کے تابع نہیں ہوتے۔

اس کے برعکس ، امریکہ میں ، سیاستدان صرف نجی مفادات پر توجہ دیتے ہیں اور عام لوگوں کے مفادات کو نظرانداز کرتے ہیں۔ امریکی نظام کی ناکامی نا صرف وبا کے خلاف ردعمل میں ظاہر ہوئی بلکہ ملک میں امیر اور غریب کی واضح تقسیم اور سفارتی پالیسیوں میں بھی اس نظام ناکامی نظر آتی ہے ۔ امریکہ یہ آٹھ اقدامات نہیں کرسکے گا۔ کیا کچھ سیاستدانوں میں اتنی حمیت ہو گی کہ وہ اپنی عوام سے معافی مانگ سکیں؟


Not Found!(404)