چین میں غیر ملکی کمپنیوں کا چینی معیشت پر اعتماد : سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-02-21 19:39:48

چینی وزارت تجارت نے اکیس تاریخ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ صوبہ شان دونگ میں 32 جنوبی کوریائی آٹو پارٹس کمپنیوں نے 15 فروری سے قبل ہی اپنی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کر دیا تھا۔ اس سے پہلے کچھ غیر ملکی آٹو کمپنیوں کو چین میں تیار ہونے والے پرزہ جات اور دیگر آلات کی عارضی قلت کے باعث مشکلات کا سامنا تھا۔

جیسا کہ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے بیس تاریخ کو جنوبی کوریا کے صدر مون جائی این کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کہا تھا کہ چین۔جنوبی کوریا اقتصادی و تجارتی تعاون اور افرادی تبادلے وبا سے عارضی طور پر متاثر ہوں گے۔ اور اب چین میں نہ صرف کوریائی صنعتی و کاروباری اداروں بلکہ غیر ملکی سرمایے سے چلنے والی دیگر کمپنیوں نے بھی اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔

اس وقت چین میں موجود غیر ملکی کمپنیوں کا مشترکہ خیال یہی ہے کہ چینی معیشت پر وبا کے اثرات عارضی ہیں ۔ چینی معیشت کے بہترین طویل مدتی رجحان میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ چین میں فورڈ کمپنی کے سربراہ نے حال ہی میں کہا کہ چین ایک بڑی مارکیٹ ہے جہاں طلب کی وسیع گنجائش ہے۔ فورڈ کمپنی آئںدہ عرصے میں چین کی ترقی کے حوالے سے پر اعتماد ہے۔

صنعتی و کاروباری اداروں کی پیداواری سرگرمیوں کی بحالی کے لیے چینی حکومت نے سلسلہ وار اقدامات کئے ہیں ۔ اس وقت چینی عوام کی کٹھن جدوجہد سے وبا ئی مرض کی روک تھام اور کنٹرول میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ۔چین اس وبا کے منفی اثرات کو کم سے کم رکھنے کے لئے بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ چین اپنے اقتصادی و سماجی ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے پر اعتماد اور پر عزم ہے۔


Not Found!(404)