کووڈ-۱۹ کو سازش قرار دینے والوں کے در پردہ مقاصد : سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-02-22 20:11:51

کووڈ-۱۹ کو سازش قرار دینے والوں کے در پردہ مقاصد : سی آر آئی کا تبصرہ

جیسا کہ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے کہا ہے کہ کووڈ-۱۹ کی وبا پھوٹنے کے بعد عالمی ادارہ صحت کو نہ صرف وائرس سے ، بلکہ افواہیں پھیلانے والوں سے بھی لڑنا پڑرہا ہے۔

بعض مغربی سیاستدان کووڈ -۱۹ کو ایک سازش قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ان کی نظر میں وبا کا سامنا کرنے پر چینیوں کے ساتھ ہمدردی کی ضرورت نہیں۔ یہ عناصر اس وبا کواپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں اور کووڈ-۱۹ کو ایک " سازش " قرار دے کر انسداد وبا کے سلسلے میں چین اور عالمی برادری کے درمیان تعاون کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ اپنے ذاتی سیاسی مفادات حاصل کرنے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔ ان کی ان کوششوں کے در پردہ مقا صد بھی ہیں۔عالمی برادری نے چین کی انسداد وبا میں مثبت پیش رفت کی توصیف کے ساتھ ساتھ چین کے سیاسی نظام اور حکمرانی کی صلاحیت کو بھی بے حد سراہا ہے جو متعصب مغربی سیاستدانوں کے لیے ناقابل برداشت ہے۔اس لیے تو یہ لوگ چین کو بدنام کرنے کے لیے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔

جب عالمی برادری متحد ہوکر وبا کیخلاف لڑ رہی ہے ، ان مغربی سیاستدانوں کا رویہ اور ان کی سرگرمیاں انسانی اخلاقیات کے خلاف ہیں اور ان کو خود آخر میں اس کا تلخ مزہ چکھنا پڑے گا۔


Not Found!(404)