اتحاد سب سے طاقتور ہتھیار ہے ، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-02-23 19:49:54

اتحاد سب سے طاقتور ہتھیار ہے ، سی آر آئی کا تبصرہ

حال ہی میں چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکہ کے گیٹس فانڈیشن کے کو-چیئرمین بل گیٹس کے خط کے جواب میں ایک مرتبہ پھر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کا ذکر کیا ۔اس وقت کووڈ-۱۹ سے لڑنے میں مختلف ممالک نے مل کر چین کے ساتھ تعاون کیا ہے جو بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی بہترین عکاسی ہے۔

وبا پھوٹنے کے بعد چین نے سب سے مکمل اور سب سے سخت انسدادی اقدامات اختیار کیے اورعالمی ادارہ صحت اور متعلقہ ممالک اور علاقوں کو وبا سے متعلق معلومات سے شفاف انداز میں آگاہ کرتا رہا۔اس دوران چین اپنے عوام اور دنیا کے عوام کی حفاظت کیلئے اپنا کردار اور خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

ایک سو ساٹھ سے زائد ممالک اور عالمی تنظیموں کے سربراہان نے چین کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔تیس سے زائد حکومتوں اور دیگر عالمی تنظیموں نے انسداد وبا کے لیے طبی ساز و سامان فراہم کیا ہے ۔چین میں غیرملکی صنعتی اداروں نے سازوسامان اور رقم کی صورت میں بے شمار عطیات بھی دیے ہیں۔ عالمی برادری نےمشکل کی اس گھڑی میں حقیقی عمل کے ذریعے چین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

اس وقت وبا کی روک تھام میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور چین کے کارخانوں میں پیداوار ی عمل بحال ہو رہا ہے، جس سے عالمی صنعتی چین مستحکم طور پر چل پڑا ہے۔یہ سب باہمی اتحاد و تعاون کی وجہ سے ممکن ہواہے۔

آیئے ، سب مل کر مشکل کی اس گھڑی کو گزاریں ۔بہار آنے کو ہے۔


Not Found!(404)