چین کی ترقی کے امکانات سے جتنا زیادہ استفادہ کیا جائے گا، اتنی ہی عالمی معیشت مستحکم ہوگی، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-02-24 20:16:27

چین کی ترقی کے امکانات سے جتنا زیادہ استفادہ کیا جائے گا، اتنی ہی عالمی معیشت مستحکم ہوگی، سی آر آئی کا تبصرہ

تیئیس تاریخ کو چین میں ایک بے مثال ویڈیو کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شرکا کی تعدد ایک لاکھ ستر ہزار رہی ۔ کانفرنس میں کووڈ-۱۹ کی روک تھام اور کنڑول اور معاشی و معاشرتی ترقی کے حوالے سے ہدایات دی گئیں ۔ چین کے اعلیٰ ترین رہنما شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ اگر چین میں ترقی کے بڑے امکانات اور مضبوط صلاحیت سے بھرپوراستفادہ کیا جائے ، تو رواں سال معاشی و معاشرتی ترقی کے اہداف کو ضرور پورا کیا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی فنانس ایسوسی ایشن نے بائیس تاریخ کو جاری کردہ رپورٹ میں کہا کہ کووڈ -۱۹ کی وبا کے بعد چین کے متعدد شعبوں میں پیداوار کی سرگرمیاں دو بارہ شروع ہورہی ہیں۔ ان سرگرمیوں کی بحالی سب کی خواہش کے مطابق ہے۔کاروباری اداروں میں پیداوار کے آغاز سے معیشت بھی آگے بڑھے گی۔ عالمی صنعتی چین بھی مستحکم طور پر چلے گا۔علاوہ ازین چین کی ترقی کے امکانات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ماحول بھی بہتر ہورہا ہے۔

وسیع منڈی اور بڑے پیمانے پرمانگ نے چینی معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔اس کے علاوہ طویل عرصے سے جاری ٹیکنالوجی کی ترقی کی خوبی ،خاص کر فائیو جی اور مصنوعی ذہانت نے انسداد وبا کے لیے بھرپور ضمانت دی ہے۔آن لائن شاپنگ ، آن لائن کلاسز ، اپنےگھروں سے آن لائن کام کرنا، آن لائن تفریح اور انٹیلی جنس مینوفیکچرنگ سمیت متعدد شعبوں میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے۔اقتصادی تعاون تنظیم کی ماہر مار گٹ مو لنر نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ وبا سے کچھ روایتی صنعتوں پر دباؤ پڑنے کے ساتھ ساتھ چین کی ڈیجیٹل ترقی کیلئے مواقع فراہم ہورہے ہیں۔ہم دیکھ سکتے ہیں کہ چین اپنی کمی کو پورا کرنے کے دوران اقتصادی ترقی کے نئے میدان تلاش کر رہاہے اور بحراں کو موقع میں تبدیل کر رہا ہے۔

ماضی کا جائزہ لیا جائے تو چینی معیشت بارہا خطرات سے نمٹتے ہوئے مضبوط ہوتی رہی ہے اور اس دفعہ بھی ایسا ہی ہوگا۔چین رواں سال کی ترقیاتی اہداف کو پورا کرنے کے لیے پھرپور اعتماد اور صلاحیت رکھتا ہے۔


Not Found!(404)