آزمائش کی گھڑی میں احساس ذمہ داری اور دوسروں کی مدد کا جذبہ، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-02-27 12:44:05

پچیس تاریخ کو چین کی وزارت خارجہ کے نئے ترجمان چاؤ لی جیان نے چین کے لئے بین الاقوامی برادری کی امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے عالمی سطح پر سلامتی عامہ کے تحفظ کے لیے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔

وبا پھوٹنے کے بعد سے ایک سو ستر ممالک کے رہنماوں اور چالیس سے زائد عالمی تنظیموں کے سربراہان نے چین کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا ، امدادی سازوسامان فراہم کیا گیا اور مختلف انداز سے چین کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

حالیہ دنوں جاپان، جنوبی کوریا، اٹلی اور ایران سمیت دیگر کئی ممالک میں نوول کرونا وائرس پھیل چکا ہے۔ افریقہ میں بھی ایک نیا کیس سامنا آیا ہے۔ چین کے پاس وبا کی روک تھام اور کنٹرول کا تجربہ موجود ہے اور چین عالمی سطح پر صحت عامہ کے لیےاپنی ذمہ داری نبھانے کا عزم رکھتا ہے۔ چین ،جاپان اور جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کے فروغ سے اپنے تجربات اور لازمی معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتا ہے اور نسبتاً کمزور طبی نظام کے حامل ممالک کو ضروری امداد فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔

تا حال چین نے ایران کو دو لاکھ پچاس ہزار ماسک عطیہ کیے ہیں اور جاپان کو کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے نیوکلک ایسڈ ریجنٹس فراہم کیے ہیں۔ افریقی ممالک کی امداد کے لیے بھی چین مختلف انداز سے کوشاں ہے ۔

لیکن دوسری جانب چند امریکی سیاستدان اور میڈیا ادارے آزمائش کی اس گھڑی میں دوسروں کی امداد کے لیے اپنی سست روی سے نظریں چراتے ہوئے چین مخالف افواہیں پھیلا رہے ہیں ۔ مشکل کی اس گھڑی میں کون ذمہ داری نبھا رہا ہے اور کون ذمہ داری سے صرف نظر کر رہا ہے ؟ یہ ایک اہم سوال ہے۔


Not Found!(404)