سائنس وٹیکنالوجی کووڈ-19 وبا کے خلاف بھرپورمعاونت فراہم کرتی ہے ،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-03-07 15:58:41

سائنس وٹیکنالوجی کووڈ-19 وبا کے خلاف بھرپورمعاونت فراہم کرتی ہے ،سی آر آئی کا تبصرہ

دو مارچ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے کووڈ-19 وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے سائنسی تحقیقاتی کام کا جائزہلینے کے موقع پر کہا کہ مختلف امراض کا مقابلہ کرنے کےلیے انسان کا سب سےطاقت ور ہتھیار سائنس و ٹیکنالوجی ہے۔وبا پھوٹنے کے بعد چین کے سائنسدانوں نے وبا کے مقابلے میں جیسے وقت کےخلاف ایک دوڑ شروع کر دی ہے۔ کلینیکل علاج ، ادویات، ویکسین پرتحقیق ،وائرس کی تشخیص، امراض کی وجوہات کے علماور جانوروں کے ماڈل کی تشکیل سمیت دیگر اہم پہلووں میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے ۔ اس سے وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لیے مضبوط سائنسی بنیاد فراہم کی گئی ہے۔چھمارچ کو چین کے قومی ادارہ صحت کے اہلکار کی جانب سے بتایا گیا کہ اپریل میں توقع ہے کہ کچھویکسینز کی کلینیکل تحقیق یا ہنگامی استعمال کے عمل کا آغاز ہوگا ۔
یاد رہے کہ چینی سائنسدانوں نے مصنوعی ذہانتاور اعلی معیار کی کمپیوٹنگ کی مدد سے ایک ماہ میں ہی وائرس کے ڈی این اےکی ترتیب کا تعین کیا اوردنیا کو اس سے بروقت آگاہ کیا ۔ بہت سے عالمی ماہرین نے اپنے خیالاتکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہکورونا وائرس سے لڑنے کےدوران چینی حکومت اور صنعتی و کاروباری اداروں نے دنیا کے سامنے جدیدسائنس و ٹیکنالوجی کے استعمال میں اپنی بھرپورصلاحیتکا مظاہرہ کیا ہے۔
ریلوے اسٹیشنز پرمصنوعی ذہانت کی مدد سےلوگوں کو چھوئے بغیر بہت تیزی کے ساتھ ان کے جسم کادرجہِ حرارت جانچا جاتا ہے۔پورے ملک کے بیشتر عوام گھر میں رہتے ہوئے مضبوط انٹرنیٹ سروس کی مدد سےاپنی تعلیم ، دفتریو کاروباری امور اور روزمرہ کی خریداری کرتے ہیں ۔اسسنگین وبا سے متاثر ہونے کے باوجود،سائنس و ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ارب چالیس کروڑ آبادی پر مشتململک چین کا معاشرتی نظام بے حد منظم انداز میں چل رہا ہے ۔

سائنس وٹیکنالوجی کووڈ-19 وبا کے خلاف بھرپورمعاونت فراہم کرتی ہے ،سی آر آئی کا تبصرہ


Not Found!(404)