چین میں شعبہِ طب سے وابستہ "عظیم" خواتین چین میں انسانی حقوق کی ترقی کا ثبوت ہیں،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-03-08 19:30:24

عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کی بین الاقوامی ایسوسی ایشن کی چیئرمین نئیلا بایاس نے کووڈ-19 کی وبا سے نبرد آزما صف اول میں رہنے والی شعبہِ طب سے منسلک چینی خواتین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین میں خواتین ڈاکٹر زاور نرسز مثالی کام کر رہی ہیں۔وہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر وبا سے لڑنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔تاریخ ان کی خدامات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ "

وبا پھوٹنے کے بعد صوبہ حوبے میں صف اول میں کام کرنے والی خواتین طبی کارکنان کی تعداد لاکھوں میں ہے ، مختلف علاقوں سے چالیس ہزار سے زائد طبی کارکنان حوبے میں امدادی کاموں کےلیے پہنچے ہیں جن میں خواتین کا تناسب ساٹھ فیصد سے زائد ہے۔ان میں ایک ایسی نوجوان نرس ہیں جو مسلسل چار دن تک بائیسکل چلاتے ہوئے تین سو کلومیٹر کا سفر طے کر کے اپنےکام پر آئیں ۔ ایسی خواتین ڈاکٹر زبھی شامل ہیں جن کی عمر ستر برس سے بھی زیادہ ہے اور ایسی خواتین ڈاکٹر زبھی ہیں جنہوں نے وبا سے لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز نے اقوام متحدہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "صرف اس صورت میں ہم خواتین کی دانشمندی ، تجربے اور دور اندیشی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں کہ جب کام کی مساویانہ تقسیم میں خواتین بھی شریک ہوں ۔ انہوں نے نوبل انعام یافتہ چینی خاتون سائنسدان تھو یو یو کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ "تھو یو یو کی دریافت نے دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی زندگیاں بچائیں۔"

میکینسی کی 2017 میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی خواتین کی جی ڈی پی میں شرح خدمات 41 فیصد تک پہنچ گئی ہے ، جو دنیا کے تمام علاقوں میں سب سے زیادہ ہے۔ چینی خواتین ، خواتین کی عالمی آبادی کا پانچواں حصہ ہیں ، ان کی ترقی بذاتِ خود دنیا بھر میں خواتین کے نصب العین میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔صرف یہی نہیں ، چین نے دنیا میں خواتین کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے بھی ٹھوس اقدامات کیےہیں۔ مثلاً 2015 میں چینی صدر کے اعلان کے مطابق ترقی پذیر ممالک کی تیس ہزار خواتین کو تربیت کے لیےچین مدعو کیا گیا اور ایک لاکھ خواتین کو مقامی طور پر پیشہ ورانہ تکنیکی تربیت دی گئی ۔ چین کی جانب سے پیش کردہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئیٹو" نے بھی ترقی پزیر ممالک میں خواتین کی حیثیت کو بہتر بنانے کے لیے مواقع پیدا کیے ہیں۔


Not Found!(404)