شی جن پھنگ نے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں صف اول کے شہر میں حتمی فتح کے لیے حکم دے دیا ،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-03-11 17:08:47

دس مارچ کو چینی صدر شی جن پھنگ چین میں کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں صف اول کے شہر وو ہان پہنچے اور اس جنگ میں حتمی فتح حاصل کرنے کا حکم دیا۔وو ہان میں کووڈ-19 سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے قائم کردہ چودہ موبائل کیبن ہسپتالوں میں سے آخری ہسپتال بھی دس مارچ کو بند کر دیا گیا ہے ۔دو ماہ سے کم مدت میں چین نے وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ مختلف طبقہِ فکر کے لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ چینی صدر کے چینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کروبا کے خلاف کی جانے والی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

چینی رہنما کے دل میں عوام کی کتنی اہمیت ہے ؟ اس کا علم ہمیں اس وبا کے خلاف لڑی جانے والی جنگ کے دوران بخوبی ہوتا ہے۔وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے امور کی انہوں نے خود قیادت کی ،چالیس دنوں میں سیاسی بیورو کی مجلس قائمہ کے چھ اجلاسوں کی صدارت کی اور وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے حوالے سے صف اول میں تین مرتبہ جا کر متعلقہ کاموں کا از خود جائزہ لیا۔شی جن پھنگ نے عملی طور پر اس بات کا ثبوت دیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے اراکین ہمیشہ سےعوام کو ترجیح دیتے ہیں۔

عمان کے اخبار الوطن کے ڈائیریکٹر مہار حاجی نے اس بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین میں کووڈ-19 سے سب سے بری طرح متاثر ہونے والا شہر ووہان ہے۔صدر شی جن پھنگ کے دورہ وو ہان سے ایک بڑے ملک کے رہنما کی جانب سے عوام سے محبت کا اظہار ہوتا ہے۔

شی جن پھنگ کے دورہِ ووہان نے دنیا کو چین کا اعتماد ، عزم اور اس کی صلاحیت سے متعارف کروایا ہے۔ اس سے یہ پیغام بھی گیا ہے کہ چین میں اس بحراں کے بعد اب موسم بہار دبے قدموں آ رہا ہے۔


Not Found!(404)