امریکہ کی چینی صحافیوں کے خلاف امتیازی پالیسی اور چین کا بھرپور جوابی ردعمل ،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-03-18 19:22:40

امریکہ کی چینی صحافیوں کے خلاف امتیازی پالیسی اور چین کا بھرپور جوابی ردعمل ،سی آر آئی کا تبصرہ

امریکی حکام کی جانب سے حالیہ عرصے کے دوران امریکہ میں موجود چینی میڈیا اداروں کے خلاف غیر معقول اقدامات اپنائے گئے ہیں۔چین نے بھی جوابی ردعمل میں اٹھارہ تاریخ کو تین اقدامات اٹھائے تاکہ امریکہ کو اُس کی غلطی باور کروائی جا سکے۔حقائق ثابت کرتے ہیں کہ امریکہ نے چینی صحافیوں کے خلاف امتیازی پالیسی روا رکھی ہوئی ہے اور دو ہزار اٹھارہ سے تیس سے زائد صحافیوں کو یا تو ویزہ ہی نہیں جاری کیا گیا ہے یا پھر دیگر تاخیری حربے اختیار کیے گئے ہیں۔اِن میں سے نو صحافی تو ایسے بھی ہیں جواب دوبارہ امریکہ میں داخل بھی نہیں ہو سکتے۔

امریکہ کے غیر معقول اقدامات کا سلسلہ یہیں نہیں تھا بلکہ امریکہ میں موجود چین کے پانچ میڈیا اداروں کا بطور " غیر ملکی مشن " اندراج کیا گیا ہے جس کے باعث چینی صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں شدیدمسائل کا سامنا ہے۔

اس صورتحال میں جوابی ردعمل چین کا ایک جائز حق ہے۔ چین کی جانب سے بھی چین میں موجودپانچ امریکی میڈیا اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے عملے ،مالیات ،سرگرمیوں اور املاک سے متعلق معلومات جمع کروائیں۔درحقیقت چینی میڈیا کو دباو میں لانے کی امریکی پالیسی " آزادی صحافت " سے متعلق امریکی دعووں کی نفی اور منافقت ہے۔امریکی اقدام کی بنیاد سرد جنگ کی ذہنیت اور نظریاتی تعصب ہے جس کے تحت وہ چینی میڈیا کو سیاسی طور پر دباو میں لانا چاہتا ہے۔

امریکہ میں موجود چینی صحافی ایک طویل عرصے سے امریکی قوانین و ضوابط پر سختی سےعمل پیرا ہیں۔چینی صحافی نہ صرف امریکی شہریوں کو چین کے بارےمیں بلکہ چینی باشندوں کو بھی امریکی سماج سے متعلق حقائق سے آگاہ کرتے ہیں اور چین۔امریکہ ثقافتی تبادلوں کے فروغ میں بھی چینی میڈیا کا ایک نمایاں کردار ہے۔

چینی میڈیا مخالف امریکی اقدامات کو نہ صرف عالمی ماہرین بلکہ امریکی شہریوں کی جانب سے بھی تنقید کا سامنا رہا ہے۔چین نے ہمیشہ غیر ملکی میڈیا کی حوصلہ افزائی کی ہے اور ہرممکن حمایت بھی فراہم کی ہے۔امریکہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ چینی میڈیا کے خلاف سیاسی دباو کا سلسلہ ترک کرے۔اگر امریکہ باز نہ آیا تو چین یقیناً بھرپور جوابی ردعمل کا اظہار کرے گا۔


Not Found!(404)