امریکی سیاستدان اور میڈیا انسداد وبا کی کوششوں میں چین کےمثبت کردار کا ادراک کریں ، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-03-19 19:40:28

امریکی سیاستدان اور میڈیا انسداد وبا کی کوششوں میں چین کےمثبت کردار کا ادراک کریں ، سی آر آئی کا تبصرہ

نوول کورونا وائرس کے تناظر میں چند امریکی سیاستدان اور میڈیا ادارے بارہا چین پر الزم تراشی کرتے چلے آ رہے ہیں۔چین نے عالمی صحت عامہ کے تحفظ میں دنیا کے ساتھ بروقت معلومات کا تبادلہ کیا اور چینی عوام کی کوششوں کی بدولت چین نے صرف ایک ماہ سے زائد عرصے میں وبا کے پھیلاو موثر طور پر روک دیا ہے۔اٹھارہ مارچ کو کورونا وائرس کے مرکز صوبہ حوبے میں ایک بھی نیا مصدقہ کیس سامنے نہ آنا چین کا انسداد وبا کے لیے قومی دفاع کی کامیابی کا مظہر ہے۔ اسی روز ہی شی جن پھنگ نے بیجنگ میں ایک سمٹ کے دوران انسداد وبا کے لیے عالمی تعاون کی مضبوطی پر زور دیا اور ڈبلیو ایچ او سمیت دیگر ممالک کو بھرپور حمایت کی فراہمی کا اعادہ کیا۔

اس کے برعکس امریکہ میں وبا ئی صورتحال سنگین ہے جس سے عکاسی ہوتی ہے کہ امریکی حکومت نے بر وقت اقدامات نہیں اپنائے ہیں جبکہ امریکہ میں امراض کنٹرول سنٹر کے ڈائریکٹر ایک سماعت میں تسلیم کر چکے ہیں کہ چند مریض جو فلو کے باعث ہلاک ہوئے شائد ان کی ہلاکت کی اصل وجہ یہی نوول کورونا وائرس ہی ہو سکتا ہے۔ چند امریکی سیاستدانوں کے رویے انسداد وبا کے لیے عالمگیر کوششوں کی نفی کرتے ہیں۔ایسے عناصر کو الزام تراشی کے بجائے ذمہ داری کا مظاہر ہ کرنا چاہیے اور عملی اقدامات سے اپنے لوگوں کی جانوں اور زندگیوں کا تحفظ کرنا چاہیے۔


Not Found!(404)