چند امریکی سیاستدانوں کی اناپرستی ، انسداد وبا کی عالمی کوششوں کے لیے نقصان دہ ، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-03-20 19:21:06

چند امریکی سیاستدانوں کی اناپرستی ، انسداد وبا کی عالمی کوششوں کے لیے نقصان دہ ، سی آر آئی کا تبصرہ

اس وقت دنیا بھر میں کووڈ-۱۹ کی وبا پھوٹنے کے بعد درجنوں ممالک کی جانب سے ہنگامی صورتحال نافذ کی گئی ہے ۔موجودہ صورتحال میں ایک جانب جہاں عالمی سطح پر انسداد وبا کے لئے مضبوط تعاون کی اشد ضرورت ہے وہاں دوسری جانب چند امریکی سیاستدان اپنی انا پرستی اور تحفظ پسندی سے وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے بین الاقوامی تعاون کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاع کے مطابق نام نہاد "بائے امریکن" پلان کے تحت وائٹ ہاوس میں قومی تجارتی کمیشن کے ڈائریکٹر پیٹر نیارو امریکی رہنماوں پر زور دے رہیں کہ وہ" طبی سپلائی چینز" کو بیرونی ممالک سے واپس امریکہ منتقل کریں تاکہ دیگر ممالک پر انحصار کم کیا جا سکے۔ موجودہ وبائی صورتحال میں تجارتی تحفظ پسندی پر عمل درآمد نہ صرف انسانی ہمدردی کے جذبے سے روگردانی ہے بلکہ "اقتصادیات" سے لاعلمی بھی ظاہر ہوتی ہے۔امریکی چیمبر آف کامرس کے چیف پالیسی آفیسر نیل بریڈلے نے اس بات پر زور دیا کہ وبا سے نمٹنے کے لئے ہمیں اہم نوعیت کے سازوسامان محفوظ رکھنے کے بجائے تعاون کو ترجیح دینی چاہیئے۔

وبا کی روک تھام اور کنٹرول ایک آئِینے کی مانند ہے جس میں مختلف ممالک کے عملی کردار کی عکاسی ہو رہی ہے۔ ایک جانب بیس مارچ کو چین ، جاپان اور جنوبی کوریا نے انسداد وبا کے لئے وزرائے خارجہ کی ویڈیو کانفرنس کاخصوصی طور پر انعقاد کیا ۔یہ درپیش اہم چیلنجز کے تناظر میں عالمی تعاون کی مضبوطی اور مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرنے کی ایک تازہ مثال ہے۔دوسری جانب طاقتور ممالک کے چند سیاستدانوں کے عملی اقدامات ، انسداد وبا کے بین الاقوامی تعاون کی نفی کے عکاس ہیں۔


Not Found!(404)