کووڈ-۱۹ سے لڑنے میں چین کے تجربات اور تجاویز دنیا کے لیے امید اور اعتماد کے باعث ہیں ، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-03-27 15:00:52

کووڈ-۱۹ سے لڑنے میں چین کے تجربات اور تجاویز دنیا کے لیے امید اور اعتماد کے باعث ہیں ، سی آر آئی کا تبصرہ

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے چھبیس مارچ کو بیجنگ سے کووڈ-۱۹ سے متعلق جی ٹونٹی کی خصوصی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر اپیل کی کہ" عالمی برادری کو متحد ہوکرپختہ عزم کے ساتھ وبا کا مقابلہ کرنا چاہیئے ۔ہمیں عالمی تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے انسان اور وائرس کے درمیان جنگ میں فتح کے لیے کوشش کرنی چاہیئے ۔ "

یاد رہے کہ دو ہزار آٹھ میں جب دنیا کو مالیاتی بحراں کا سامنا پڑا تھا تو اس وقت بھی جی ٹونٹی سربراہان واشنگٹن میں جمع ہوئے تھے اور مالیاتی بحران کا مقابلہ کرنے کے لیے سلسلہ وار اقدامات پر اتفاق کیا تھا۔اسی سال چین نے معیشت کی بہتری کیلئے حوصلہ افزا پالیسیاں جاری کیں جن کی مدد سے عالمی معیشت بحران سے نکل آئی۔

چین کووڈ-۱۹ سے کافی متاثر ہوا ہے اور وبا سے لڑنے کے دوران بڑی قربانی دی ہے ،تاہم وائرس کے مقابلے کے دوران گراں قدر تجربات بھی حاصل کیے ہیں ۔چین یہ تجربات آج پوری دنیا کے ساتھ بانٹ رہا ہے۔

جی ٹونٹی کی موجودہ سربراہی کانفرنس کے اعلامیے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ مختلف فریقوں کو مل کر زندگیوں کی حفاظت ،اعتماد بڑھانے،اقتصادی اضافے کو بحال کرنے، وبا کے تجارت اور عالمی سپلائی چین پر اثرات کم کرنے سمیت دیگر امور کو اچھے انداز میں آگے بڑھانا چاہیے ۔اعلامیہ میں ضرورت مند ممالک کی مدد کی اپیل کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صحت عامہ اور مالیاتی اقدامات کو ہم آہنگ بنانے پر زور دیا گیاہے ۔

وائرس انسانوں کا مشترکہ دشمن ہے جس کے سامنے کوئی ملک محفوظ نہیں ہے۔ اس وقت عالمی برادری کو وباکے مقابلے کیلئے اتحاد اور تعاون کی زیادہ ضرورت ہے۔ذاتی مفادات کےحصول کیلئے دوسروں پرالزام تراشی بند کرنے کی ضرورت ہے ۔جیسا کہ اکثر ممالک کی شخصیات نے نشاندہی کی ہے کہ اس وقت چین کے پیش کردہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے نظریات کو اپنانے کی زیادہ ضرورت ہے۔


Not Found!(404)