خیر سگالی کے جذبات کو سیاسی بیانات سےداغدار نہ کریں، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-03-31 19:44:54

ایک ایسے وقت میں جب دنیا وبا کے خلاف صف آراء ہے، کچھ نا عاقبت اندیش سیاسی پوائینٹ اسکورنگ میں مصروف ہیں۔ چین کی جانب سے وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے امدادی سامان بھیجے جانے کو سیاسی اثر و رسوخ قائم کرنے کی کوشش قراردیا جار ہا ہے۔تیس مارچ کو چینی وزارت خارجہ کی معمول کی پریس کانفرنس کے دوران وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے اس حوالے سے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کیا چین اس صورت حال پر آنکھیں بند کر لے اور خاموش تماشائی بنا کھڑا دیکھتا رہے۔ چین ایسا نہیں کر سکتا۔ مشکل وقت میں عالمی برادری چین کے ساتھ کھڑی تھی۔ اس وقت دنیا کو چین کی ضرورت ہے، چین تمام سیاسی مصلحتوں سے بالاتر دنیا کی مدد کر رہا ہے۔

اس صورت حال پر سی آرآئی کے تبصرے میں کہا گیا ہے کہ کووڈ-19 کی وبا دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں سات لاکھ سے زائد افراد میں پھیل چکی ہے۔ اٹلی اور امریکہ میں کیسز ایک لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں۔اس نازک مرحلے پر، چین بین الاقوامی برادری کو جلد از جلد مدد فراہم کرنا چاہتا ہے۔ چینی کمپنیاں رات دن امدادی سامان تیار کر رہی ہیں۔ یہ ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے چین کی ذمہ داری ہے ، اور یہ چینی عوام کی انسانیت سے محبت کی عکاسی بھی ہے۔

جی ٹونٹی سربراہ اجلاس میں اتفاق رائے حاصل کیا گیا تھا کہ "اس وبا کا جواب دینے کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ عالمی اتحاد ، یکجہتی اور بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔"در حقیقت ، چین کا دوسرے ممالک کو اس وبا سے لڑنے میں مدد دینے کا مقصد بہت سادہ ہے اور وہ یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ زندگیاں بچانے کی کوشش کرنا ۔ اس سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں ہے۔


Not Found!(404)